سبیتا اندرا ریڈی نے بجٹ سیشن کے موقع ریاستی قانون ساز اسمبلی میں رکن اسمبلی انجیا یادو کی جانب سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شاد نگر میں پہلے ہی سرکاری ڈگری کالج کی منظوری عمل میں لائی گئی ہے، اس کی تعمیر تکمیل کے قریب ہے۔
انہوں نے کہاکہ مئی تک اس کی ریٹینگ وال کی تعمیر کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ریاست میں 123سرکاری ڈگری کالجز ہیں۔ان کو مستحکم کرنے کے سلسلہ میں اقدامات کئے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ان ڈگری کالجس میں معیاری تعلیم کے لئے لیبس اور کتب خانے قائم کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شادنگر ڈگری کالج کا کام جلد ہی مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ان کاموں کاجلد جائزہ لیا جائے گا۔
یو این آئی