ETV Bharat / state

'بی جے پی آندھرا پردیش میں بڑی پارٹی بن کر بھرے گی'

مرکزی وزیر کشن ریڈی نے آندھرا پردیش کے وجئے واڑہ کے سیتارام پورم میں بی جے پی کے دفتر کا افتتاح کیا۔

'بی جے پی، مستقبل میں اے پی میں مستحکم سیاسی جماعت کے طورپر ابھرے گی'

author img

By

Published : Oct 25, 2020, 2:41 PM IST

مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ جی کشن ریڈی نے آندھرا پردیش کے وجے واڑہ کے سیتارام پورم میں بی جے پی کے دفتر کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کارکنان سے اپیل کی کہ وہ آندھرا پردیش میں بی جے پی کو مستحکم کریں۔

انہوں نے کہا کہ تمام کو چاہئے کہ وہ مل کر کام کریں تاکہ آندھرا پردیش میں بی جے پی کو مستحکم کیا جا سکے۔

انہوں نے گذشتہ 6برسوں کے دوران کئے گئے ترقیاتی کاموں کو عوام کے سامنے لانے کی بھی خواہش کی۔کشن ریڈی نے کہا کہ بی جے پی کے تمام کیڈر کو ایک ساتھ مل کرکام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ بی جے پی،مستقبل میں اے پی میں مستحکم سیاسی جماعت کے طورپر ابھرے گی۔

بی جے پی کے ریاستی صدر سومو ویر راجو،رکن پارلیمنٹ جی وی ایل نرسمہا،جنرل سکریٹری این وشنووردھن ریڈی،بی جے پی امور کے انچارج سنیل دیودھر،کنالکشمی نارائنا اور آر کشور بابو بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.