ETV Bharat / state

تلنگانہ میں ایک ہزار آبادی کےلیے ٹاورس کی کثافت 0.71 ہے: چیف سکریٹری

تلنگانہ کے چیف سکریٹری سومیش کمار نے کہا ہے کہ ہر ایک ہزار کی آبادی کےلیے تلنگانہ میں ٹاورس کی کثافت 0.71 ہے جبکہ ملک میں ٹاورس کی کثافت 0.42 ہے۔

Telangana's tower density higher than national average
تلنگانہ میں ایک ہزار آبادی کےلیے ٹاورس کی کثافت 0.71 ہے: چیف سکریٹری
author img

By

Published : Jan 6, 2021, 10:36 PM IST

سومیش کمار نے کہا کہ ’ہمار انشانہ یہ ہے کہ نیشنل براڈ بینڈ مشن (این بی ایم) کی جانب سے دیئے گئے نشانہ کے مطابق 2024 تک ٹاورس کی کثافت 1.7 کی جائے۔ انہوں نے اسٹیٹ براڈ بینڈ کمیٹی کے دوسرے اجلاس کی صدارت کی جو بی آر کے آربھون میں ان کی صدارت میں منعقد ہوا تھا‘۔

کمار نے کہا کہ حکومت بیس اسٹیشن ٹاورس (بی ٹی ایس)کے فائبرآئزیشن کی پابند عہد ہے اور ریاست میں بہتر مواصلاتی کوریج کے لیے مناسب تعاون کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ ریاست میں فی الحال بی ٹی ایس کا 35فیصد فائبرآئزیشن ہے اور این بی ایم کے دیئے گئے 70 فیصد نشانہ کو ہم حاصل کریں گے۔

چیف سکریٹری نے یقین دہانی کروائی کہ بجلی اور پنچایت راج کے محکمہ جات کی نمائندگیوں کو شامل کرتے ہوئے ان مسائل کو حل کیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ٹاورس کی تنصیب کے لیے 109 زیرالتوا مقامات کی منظوری دی جائے گی۔حکومت ایسی 140 گرام پنچایتوں پر خصوصی توجہ مرکوز کرے گی جن پر ہنوز توجہ نہیں دی گئی ہے۔ریاست میں فی الحال 24,961 ٹاورس ہیں اور بقیہ 34,902 ٹاورس کو نصب کیاجائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.