امریکی کانگریس کے انتخابات میں ڈیموکریٹس پارٹی کی جانب سے مشی گن ہاؤس کے لئے منتخب ہونے والی پدما کوپا کا تعلق ریاست تلنگانہ کے ضلع ورنگل سے ہے۔
پدما کی پیدائش 1966 میں ورنگل میں ہوئی تھی۔ پدما چار سال کی عمر میں اپنے والدین کے ساتھ امریکہ چلی گئیں۔اور وہاں تعلیم حاصل کی۔ 1981 میں بھارت واپس آنے کے بعد ، انھوں نے اسٹالنی گرلز جونیئر کالج حیدرآباد میں انٹر کی تعلیم مکمل کی۔
بعد میں انہوں نے ورنگل نیٹ (اس وقت آر ای سی) میں مکینیکل انجینئرنگ مکمل کی۔ وہ 1988 میں امریکہ واپس چلی گئیں۔
پدما اپنے شوہر، اور دو بچوں کے ساتھ مشی گن کے ٹرائے میں مقیم ہوگئیں۔ وہاں انھوں نے دو سال ٹرائے کے پلاننگ کمشنر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ پدما، پچھلے انتخابات میں پہلی بار ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے ریاستی ایوان نمائندگان کے لئے منتخب ہوئی تھیں ، انھوں نے اس بار کے انتخات میں دوسری بار کامیابی حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ میں امیزن 20.761 کروڑ کی سرمایہ کاری کرے گا