یہ کارٹون ایک انگریزی اخبار میں شائع کیا گیا ہے۔ اس کارٹون میں فٹبال کے میدان میں فٹبال پر سفید سوتی ساڑی پہنی خاتون کے ایک زخمی پیر کو دکھایا گیا ہے۔ یہ کارٹون بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی کی طرف اشارہ کر رہا ہے۔ اس کارٹون پر لکھا گیا ہے 'کھیلا ہوبے' (کھیل ہوگا)۔
یہ کارٹون مغربی بنگال کے انتخابات کی طرف اشارہ کر رہا ہے اور اپنے میں بہت کچھ کہہ رہا ہے جس کو پوسٹ کرتے ہوئے سوشل میڈیا کے اس اہم پلیٹ فارم پر سرگرم رہنے والے تارک راما راؤ نے لکھا ہے کہ وہ یقین کے ساتھ نہیں کہہ سکتے کہ بنگال میں ہوائیں کس سمت چل رہی ہیں۔ تاہم اس تصویر اور پُرکشش نعرہ 'کھیلا ہوبے' کی تخلیقی ذہانت کی وجہ سے ستائش کرنی چاہیے۔
تارک راما راؤ تلنگانہ کی حکمراں جماعت ٹی آر ایس کے کار گذار صدر بھی ہیں۔