ETV Bharat / state

CM KCR تلنگانہ ملک میں سیکولرزم کا علمبردار ہے: کے سی آر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 18, 2023, 12:50 PM IST

وزیراعلیٰ چندر شیکھر راو نے ایک جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک وہ زندہ رہیں گے تب تک تلنگانہ سیکولر ریاست بنی رہے گی۔ تلنگانہ ملک میں سیکولرزم کا علمبردار ہے۔

تلنگانہ ملک میں سیکولرزم کا علمبردار ہے:کے سی آر

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں اگلے ماہ ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہے۔ حکمراں جماعت کے آر ایس سمیت تمام سیاسی جماعتیں ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف مبذول کرانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ ریاست کے تمام اضلاع میں سیاسی جماعتوں کے جلسہ و جلوس بھی زور شور سے جاری ہیں۔ اسی درمیان تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ جب تک وہ زندہ رہیں گے تب تک تلنگانہ سیکولر ریاست بنی رہے گی۔ جنگاؤں میں بی آر ایس پارٹی کے جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے ریاست کے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ ریاست میں امن قائم رکھنے کے لیے بی آر ایس حکومت کو دوبارہ اقتدار میں لائیں۔

یہ بھی پڑھیں: KCR manifesto تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آر ایس کا انتخابی منشور جاری

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ایک امن پسند ریاست ہے۔ دس سال میں ریاست نے کافی ترقی کی۔ ہم سے پہلے تلنگانہ میں کانگریس کی 10 سال حکومت تھی۔ کانگریس حکومت نے 10 سال میں اقلیتوں کے لیے 950 کروڑ روپے خرچ کیے اور ان کی حکومت نے 10 سال میں 12 ہزار کروڑ روپے خرچ کیے۔ بی آر ایس کے سربراہ اور وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ اقلیتوں کے لیے بڑے پیمانے پر اقامتی اسکولس قائم کیے ہیں جس میں اقلیتوں کے لڑکے اور لڑکیاں انگریزی میڈیم کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.