ETV Bharat / sports

پیرالمپکس میں میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں پر پیسوں کی بارش، کس کو کتنی انعامی رقم ملی؟ - Cash Prize Indian Para medalists

author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Sep 10, 2024, 8:05 PM IST

حکومت نے ان کھلاڑیوں کے لیے خزانہ کھول دیا ہے جنہوں نے پیرس پیرالمپکس 2024 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے تمغے جیت کر بھارت کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ اس وجہ اب ان پیرا کھلاڑیوں پر کافی زیادہ پیسوں کی بارش کی جارہی ہے۔

CASH PRIZE INDIAN PARA MEDALISTS
پیرالمپکس میں میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں پر پیسوں کی بارش (ANI PHOTO)

نئی دہلی: پیرس اولمپکس 2024 میں خراب کارکردگی کے بعد بھارت کے پیرا ایتھلیٹس نے پیرا لمپک گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کی عزت بچانے میں کامیاب رہے ہیں۔ بھارت نے پیرس پیرالمپکس میں کل 29 تمغے جیتے۔ جس میں سونے کے 7، چاندی کے 9 اور کانسی کے 13 تمغے شامل ہیں۔ جو کی ملک کی بہترین کارکردگی ہے۔

دس ستمبر کو نئی دہلی میں پیرالمپکس میں تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں وزیر کھیل منسکھ منڈاویہ نے پیرس پیرالمپکس میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں کے لیے نقد انعامات کا اعلان کیا۔

وزیر کھیل نے اعلان کیا ہے کہ گولڈ میڈل جیتنے والوں کو 75 لاکھ روپے، چاندی کا تمغہ جیتنے والوں کو 50 لاکھ روپے اور کانسی کا تمغہ جیتنے والوں کو 30 لاکھ روپے کا نقد انعام دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی مکسڈ ٹیم ایونٹ میں تمغے جیتنے والے کھلاڑی، جیسے آرچر شیتل دیوی کو 22.5 لاکھ روپے کی نقد انعامی رقم دی جائے گی۔

منڈاویہ نے 2028 لاس اینجلس پیرالمپکس میں مزید تمغے جیتنے کے لیے پیرا ایتھلیٹس کو مکمل تعاون اور سہولیات فراہم کرنے کا وعدہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک پیرالمپکس اور پیرا کھیلوں میں آگے بڑھ رہا ہے۔ 2016 میں 4 تمغوں میں سے، ہندوستان نے ٹوکیو میں 19، پیرس میں 29 تمغے جیتے اور 18 ویں نمبر پر رہا۔

منڈاویہ نے مزید کہا کہ ہم اپنے تمام پیرا ایتھلیٹس کو تمام سہولیات فراہم کریں گے تاکہ ہم 2028 کے لاس اینجلس پیرالمپکس میں مزید تمغے اور گولڈ میڈل جیت سکیں۔

قابل ذکر ہے کہ پیرا ایتھلیٹس کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے بھارت نے پیرا لمپک گیمز کی تاریخ میں 50 تمغوں کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔ پیرا اولمپکس میں بھارت کا پہلا تمغہ 1972 کے کھیلوں میں آیا، جس میں مرلیکانت پیٹکر نے تیراکی میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔ 2024 کے کھیلوں سے پہلے بھارت نے 12 پیرا لمپک کھیلوں میں کل 31 تمغے جیتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

صرف ایک میڈل، کہیں پاکستان بھارت سے اوپر تو کہیں پاکستان سب سے نیچے، آخر کیسے؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.