ETV Bharat / state

تلنگانہ میں رات کے درجہ حرارت میں گراوٹ

Telangana Weather Update ریاست تلنگانہ کے دار الحکومت حیدرآباد سمیت تقریبا سبھی اضلاع میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے اور جنوری کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By UNI (United News of India)

Published : Dec 28, 2023, 1:55 PM IST

حیدرآباد: شمالی ہند سے آرہی سرد ہواؤ ں کے نتیجہ میں تلنگانہ میں رات کے درجہ حرارت میں گراوٹ ہوگئی ہے اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات حیدرآباد نے کہا ہے کہ یہ صورتحال مزید دو دن تک جاری رہے گی۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ شمالی تلنگانہ کے اضلاع میں سردی کی شدت زیادہ ہے۔گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران شمالی تلنگانہ کے اضلاع میں درجہ حرارت 9 ڈگری سلسیس تک درج کیا گیا ہے۔

ریاستی دارالحکومت حیدرآباد اور اس کے نواحی علاقوں میں درجہ حرارت 10ڈگری سلسیس درج کیا گیا ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران شمالی تلنگانہ بالخصوص عادل آباد میں درجہ حرارت 11.5ڈگری سلسیس درج کیا گیا۔ وسطی تلنگانہ کے اضلاع میں درجہ حرارت 13 تا 14 ڈگری سلسیس درج کیا گیا ہے۔ یکم جنوری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: تلنگانہ کے کئی اضلاع میں سردی میں اضافہ

آئندہ دو دنوں کے دوران شمالی تلنگانہ کے کئی اضلاع بشمول عادل آباد، آصف آباد، منچریال اور نظام آباد میں سردی کی شدت کا امکان ہے جہاں درجہ حرارت کے 10ڈگڑی درج ہوگا۔ بھدرادری کوتہ گوڑم، کھمم، نلگنڈہ اور سوریا پیٹ کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت میں تبدیلی کا امکان ہے۔ رات میں دو بجے سے صبح 9بجے تک شدید کہر کی لہر کا بھی امکان ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.