ETV Bharat / state

تلنگانہ اور آندھراپردیش شدید سردی کی لپیٹ میں - محکمہ موسمیات

Telangana & AP Weather Update دونوں تلگو ریاستوں آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں دن بہ دن سردی کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ سردی کے علاوہ کہر بھی زیادہ ہوتا جارہا ہے۔ جس کے باعث صبح کے اوقات میں عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

cold wave in Telangana
cold wave in Telangana
author img

By UNI (United News of India)

Published : Dec 30, 2023, 2:25 PM IST

حیدرآباد: دونوں تلگو ریاستیں تلنگانہ اور آندھراپردیش شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔جنوبی ہند کی ان ریاستوں میں درجہ حرارت میں روز بروز گراوٹ ہوتی جارہی ہے۔ بیشتر مقامات پر سڑکوں پر بڑے پیمانہ پر کہر دیکھی جارہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے چھوٹے بچوں، ضعیف افراد اور حاملہ خواتین کو احتیاط کا مشورہ دیا ہے۔ صبح تقریبا 9 بجے تک بھی سڑکوں پر کہر دیکھی جارہی ہے۔

کہر کی وجہ سے شہر حیدرآباد کے شمس آباد ایئر پورٹ پر طیاروں کی آمد و رفت بھی متاثر ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ سردی سے بچنے کیلئے لوگ سڑکوں پر آگ تاپنے کا کام کررہے ہیں۔ کہر کی وجہ سے حادثات بھی پیش آرہے ہیں کیونکہ راستہ صاف نظر نہیں آرہا ہے۔ شمالی ہند سے تلنگانہ کی سمت چلنے والی سرد ہواوں کے نتیجہ میں سردی کی لہر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ تلنگانہ کے بعض اضلاع کے لئے محکمہ موسمیات نے ایلو الرٹ جاری کیا ہے۔آندھرا پردیش کے وشاکھا ایجنسی علاقے بھی شدید سردی سے متاثر ہیں۔عہدیداروں نے گاڑی سواروں کو ہدایت دی کہ وہ شدید کہر کے سبب آئندہ دو دنوں تک چوکس رہیں۔

  • تلنگانہ میں الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ دو دنوں تک ا شمال مشرقی تلنگانہ کے اضلاع میں کہر رہے گی۔اس سلسلہ میں محکمہ نے یلو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ عادل آباد، کومرم بھیم آصف آباد، منچریال، نرمل، بھدرادری کوتہ گوڑم، کھمم، نلگنڈہ، سوریا پیٹ، محبوب آباد، ورنگل، ہنمکنڈہ کونڈہ، جنگاوں، سدی پیٹ، یادادری بھونگیر، رنگاریڈی، حیدرآباد، میڑچل ملکاجگری اور میدک اضلاع آج صبح متاثر ہوئے۔

مزید پڑھیں: تلنگانہ میں رات کے درجہ حرارت میں گراوٹ

محکمہ موسمیات نے ایلوالرٹ والے اضلاع کے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ صبح اور شام کے اوقات میں جب تک ضروری نہ ہو باہر نہ نکلیں اور جو لوگ بیمار ہیں وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ 3 جنوری کے بعد ریاست میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.