ETV Bharat / state

حیدرآباد: قیمتی وقف اراضی معاملے پر وقف بورڈ کی وضاحت

شہر حیدرآباد کے مادھا پور میں واقع گلہ بیگم پیٹ اراضی معاملے میں وقف بورڈ نے وضاحت پیش کی۔

قیمتی وقف اراضی معاملے پر وقف بورڈ کی وضاحت

author img

By

Published : Jan 23, 2020, 11:21 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 4:34 AM IST

وقف بورڈ کے رکن ایڈووکیٹ وحید احمد نےاس ضمن میں ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات کرتے ہوئے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے اور ڈبل بنچ سے رجوع کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

وحید احمد نے اراضی کے اس فیصلے کے متعلق تفصیلی وضاحت پیش کی اور کہا کہ ہائی کورٹ کا حالیہ فیصلہ وقف گزٹ کے متعلق ہے جب کہ اس کا ٹائٹل اب بھی وقف بورڈ کے پاس ہے اور گزٹ پر فیصلہ سے کسی کو مالکانہ حقوق نہیں مل جاتے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں 27 جنوری کو صدر نشین وقف بورڈ کی صدارت میں اجلاس منعقد کرتے ہوئے اس کے تحفظ کے متعلق اہم فیصلہ لیا جائے گا۔

قیمتی وقف اراضی معاملے پر وقف بورڈ کی وضاحت

وقف بورڈ کے رکن نے بتایا کہ یہ اراضی نہ صرف وقف میں بلکہ ہندو انڈومنٹ میں اور ریونیو ڈپارٹمنٹ میں بھی بطور وقف اراضی موجود ہے۔

مزید کہ ماضی میں سپریم کورٹ نے بھی اس اراضی کے ٹائٹل پر وقف بورڈ کے حق میں صادر کیا جس سے واضح طور پر اس اراضی کے مالکانہ حقوق وقف بورڈ کے پاس موجود ہیں۔

انہوں نے اس سے متعلق مسلم طبقے کی بے چینی اور خدشات کو دور کرتے ہوئے بتایا کہ وقف بورڈ اس معاملے میں پیش رفت کرتے ہوئے دو رکنی یا سہ رکنی بنچ سے رجوع کرے ہوئے اس قیمتی اراضی کے حصول کو یقینی بنائے گا۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 4:34 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.