ETV Bharat / state

تلنگانہ وقف بورڈ نے مستحقین کے لئے رمضان گفٹ گاڑیوں کو روانہ کیا

حیدرآباد میں موجود نامپلی حج ہاؤس میں وزیر داخلہ محمد محمود علی نے رمضان گفٹ کی گاڑیوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ انہوں نے لوگوں سے عیدالفطر کی نماز اپنے نزدیک کی مسجدوں میں ادا کرنے کی گزارش کی۔

Food distribution Waqf Board
تلنگانہ وقف بورڈ نے مستحقین کے لئے رمضان گفٹ گاڑیوں کو روانہ کیا
author img

By

Published : May 9, 2021, 8:32 AM IST

حیدرآباد میں موجود نامپلی حج ہاؤس میں وزیر داخلہ محمد محمود علی نے رمضان گفٹ کی گاڑیوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پر وقف بورڈ کے چیئرمین محمد سلیم، رکن اسمبلی نامپلی جعفر حسین معراج، رکن اسمبلی کاروان کوثر محی الدین کے علاوہ دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

رمضان گفٹ گاڑیوں کو کیا گیا روانہ۔۔۔

ہر سال کی طرح وقف بورڈ کی جانب سے رمضان المبارک میں غریب و مستحقین میں راشن اور کپڑے تقسیم کے غرض سے گاڑیوں کو روانہ کیا گیا۔ سبھی حلقوں میں 2500 راشن پیکیج اور کپڑے تقسیم کیا جانا ہے۔

وزیرداخلہ محمد محمود علی نے کہا کہ یہ وقت انتہائی مشکل ہے۔ ایسے میں لوگوں کو بلا وجہ اپنے گھروں سے نکلنے سے بچنا چاہیے۔ کورونا سے شہر کے اندر ہزاروں لوگ پریشان ہے۔ اس کے لیے وزیراعلی فکر مند ہے۔

انہوں نے لوگوں سے عیدالفطر کی نماز اپنے نزدیک کی مسجد میں ادا کرنے کی گزارش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.