ETV Bharat / state

تلنگانہ وقف بورڈ سی ای او، کورونامتاثر

محمد قاسم حیدرآباد کے ضلعی اقلیتی بہبود افسر بھی ہیں۔ مثبت جانچ کے بعد ان کے چیمبر کو سیل کردیا گیا ہے۔

تلنگانہ وقف بورڈ سی ای او، کورونامتاثر
تلنگانہ وقف بورڈ سی ای او، کورونامتاثر
author img

By

Published : Sep 8, 2020, 6:31 PM IST

حیدرآباد میں اقلیتی اداروں کے دفاتر میں کورونا کے مثبت واقعات میں اضافہ جاری ہے۔ وقف بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد قاسم کوویڈ ۔19 مثبت پائے گئے۔وہ اپنے گھر میں تنہائی اختیار کرچکےہیں، اور گھر میں زیر علاج ہیں۔

تلنگانہ اسمبلی اجلاس کے پیش نظر اسمبلی اجلاس میں شرکت کرنے والوں کے لئے کوویڈ ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ سی ای او کی موجودگی ضروری ہے کہ اجلاس سے وقف امور کے بارے میں حکومت کو اس سے متعلق سوالات کے جوابات کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔ اس مقصد کے لئے جب قاسم نے ٹیسٹ کیا تو وہ کووڈ مثبت پائے گئے۔ انھیں گھر میں الگ تھلگ رہنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔ وہ دو ہفتوں تک گھر پر ہی رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق قاسم میں کوئی کورونا علامت نہیں تاہم ان کی رپورٹ مثبت آئی۔ گھریلو تنہائی میں ایسمپٹماٹک مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔

محمد قاسم حیدرآباد کے ضلعی اقلیتی بہبود افسر بھی ہیں۔ مثبت جانچ کے بعد ان کے چیمبر کو سیل کردیا گیا ہے۔ ان کے آفس کو مکمل طور پر صاف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سے وقف بورڈ اور ضلعی اقلیتی بہبود کے دفتر میں ماتحت افراد کو تشویش لاحق ہے۔

تلنگانہ وقف بورڈ کے دو کارکن جو حج ہاؤس بلڈنگ کے احاطے میں واقع ہے۔ اب تک کورونا وائرس سے دم توڑ چکے ہیں اور متعدد دیگر مثبت جانچ کے بعد گھروں میں الگ تھلگ ہیں۔ کچھ کارکنان ٹھیک نہیں ہونے کی وجہ بتاکرمارچ سے چھٹی پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نرسمہا راو کو بھارت رتن کی قرارداد پر مجلس کا بائکاٹ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.