ETV Bharat / state

تلنگانہ اردو اکیڈیمی کا ماہنامہ ”روشن ستارے“ کا تازہ شمارہ شائع

سائنسی اور معلوماتی مضامین میں محمد اسحاق صدیقی کا مضمون ”پرندوں کے گھونسلے‘ یوم اساتذہ کی مناسبت سے ستار فیضی کا مضمون ”ڈاکٹر سروے پلی رادھا کرشنن“ شاہ تاج خان کی سائنسی کہانی ”دادی کا جواب نہیں“ کے علاوہ دیگر علم افزأ نگارشات شامل ہیں۔

تلنگانہ اردو اکیڈیمی
تلنگانہ اردو اکیڈیمی
author img

By

Published : Sep 16, 2021, 4:05 PM IST

Updated : Jul 23, 2022, 4:12 PM IST

تلنگانہ اردو اکیڈیمی کے زیر اہتمام شائع ہونے والے بچوں کے مقبول عام رسالے ماہنامہ ”روشن ستارے“ ستمبر 2021ء کا تازہ شمارہ شائع ہوچکا ہے۔

مشمولات میں ”بچوں سے گفتگو“کے زیر عنوان ڈاکٹر محمد غوث ”مدیر روشن ستارے“ کا اداریہ‘ مختار ٹونکی کی حمد‘ ظہیرؔ رانی بنوری کی نعت شریف کے علاوہ ملک کے ممتاز قلمکاروں کی دلچسپ معلوماتی سائنسی تحریر یں‘ کہانیاں نظمیں وغیرہ شامل ہیں۔

سائنسی اور معلوماتی مضامین میں محمد اسحاق صدیقی کا مضمون ”پرندوں کے گھونسلے‘ یوم اساتذہ کی مناسبت سے ستار فیضی کا مضمون ”ڈاکٹر سروے پلی رادھا کرشنن“ شاہ تاج خان کی سائنسی کہانی ”دادی کا جواب نہیں“ کے علاوہ دیگر علم افزأ نگارشات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ میں دو کروڑ افراد کو کووڈ کے ٹیکے دیئے گئے

کہانیوں میں ایڈوکیٹ حبیب ریتھ پوری کی ”گونگے الفاط“ شبینہ فرشوری کی کہانی ”پری اور کنواں“ سفینہ عرفات فاطمہ کا فکر انگیز مضمون ”بھوک چہروں پہ لیے چاند سے پیارے بچے“ میر وقار الدین علی خاں‘ فاطمہ انور کی مختصر اور کار آمد تحریروں کے ساتھ ساتھ‘ ادارے کی خصوصی پیشکش‘ بلندیوں کا مسافر‘ علی احمد۔ تاریخ کے دریچے سے‘ حکایت سعدیؒ‘ تفریح و تربیت‘ اردو کوئز‘ فنکاروں کا صفحہ‘ ذہنی ورزش‘ گل کاریاں‘ کے عنوان سے ننھے مصوروں کا صفحہ‘ نئی نسلوں میں اردو نوشت و خواند کا ذوق پیدا کرنے کے لیے ”آؤ اردو سیکھیں“

ڈاکٹر م۔ق۔ سلیم کی آسان اردو قواعد‘ نظموں میں تبسم اشفاق شیخ کی نظم ”بارش“ متین اچل پوری کی ”مٹی کے کھلونے“ عاتکہ نورؔ کی نظم ”میری امی“ جلال الدین اکبر کی نظم ”سورج“ سردار ساحلؔ کی نظم ”اقبال کا زمانہ“ اور منیر احمد جامی ؔ کی آزاد نظم ”بھوک غائب ہوگئی“ کے علاوہ بچوں کی دلچسپی کے بے شمار مشاغل‘ بچوں کی تصویریں‘ لطیفے‘ انمول موتی وغیرہ سے مزین اس ماہ کا ”روشن ستارے“ صرف 15 روپئے میں دفتر اردو اکیڈیمی‘ چوتھی منزل‘ حج ہاؤس نامپلی‘ حیدرآباد اور اردو مسکن‘ خلوت حیدرآباد سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

یو این آئی

Last Updated : Jul 23, 2022, 4:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.