ETV Bharat / state

تلنگانہ: سڑک حادثہ میں ساس، بہو ہلاک - road accident in telangana

ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کے لیے جانے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں ساس اور بہو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

تلنگانہ: سڑک حادثہ میں ساس، بہو ہلاک
author img

By

Published : Nov 23, 2019, 4:49 PM IST

Updated : Nov 23, 2019, 5:23 PM IST

یہ حادثہ تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے آدی بٹلہ پولیس اسٹیشن حدود کے راگنا گوڑم گیٹ، ساگر ہائی وے پر اُس وقت پیش آیا جب اسکوٹی پر جانے والی ساس اور بہو جن کی شناخت کوتہ پیٹ کی رہنے والی 56 سالہ رما (ساس) اور 24 سالہ ہیماجی (بہو)کے طورپر کی گئی ہے کی اسکوٹی کو تیز رفتار ٹپر لاری نے ٹکردے دی۔

تلنگانہ: سڑک حادثہ میں ساس، بہو ہلاک

حادثہ اتنا شدید تھا کہ دونوں خواتین موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔حادثہ کا مقام دلخراش منظر پیش کررہا تھا۔یہ دونوں خواتین ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کے لیے جارہی تھیں کہ منوگوڑہ آر ٹی اے آفس کی سڑک پر یہ حادثہ پیش آیا۔

ساس رما آندھرا بینک کی ملازمہ تھی۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس مقام حادثہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Nov 23, 2019, 5:23 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.