حیدرآباد:سنکرانتی تہوار کے موقع پر مسافرین کے ہجوم سے نمٹنے کے لئے تلنگانہ اسٹیٹ روڈٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی ایس آر ٹی سی)نے 4233خصوصی بسیں 7تا15جنوری چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔Telangana Transport Announces Special Bus Service On Makar Sankranti
یہ بسیں حیدرآباد سے تلنگانہ کے مختلف مقامات،پڑوسی ریاست آندھراپردیش اور دیگر مقامات کے لئے چلائی جائیں گی۔ان خدمات کے لئے ریزرویشن کی سہولت بھی فراہم کی جارئے گی۔تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائرکٹر وی سی سجنار نے سنکرانتی کے دوران ٹرانسپورٹ کے انتظامات کے سلسلہ میں ویڈیو کانفرنس منعقد کی۔
یہ بھی پڑھیں:TRS to BRS ای سی آئی نے ٹی آر ایس کا نام بدل کر بی آر ایس کرنے کی منظوری دی
انہوں نے کہا کہ آرٹی سی کی جانب سے گذشتہ برسوں کے مقابلہ اس مرتبہ سنکرانتی میں اضافی دس فیصد بسیں چلائی جائیں گی۔سنکرانتی کے موقع پر مسافرین کی سہولت کے لئے اڈوانسڈ بکنگ کی سہولت 30دن سے بڑھا کر60دن کردی گئی ہے۔Telangana Transport Announces Special Bus Service On Makar Sankranti
یواین آئی