تلنگانہ کے ضلع وقارآباد میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد موقع پر ہی ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
یہ حادثہ ضلع کے منے گوڑہ گاؤں کے قریب اُس وقت پیش آیا جب جس کار میں یہ افراد سوار تھے کو چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار دوسری کار سے ٹکرا گئی۔
شدید زخمی شخص کو علاج کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔ مہلوکین کی شناخت ملک ارجن ریڈی، راجیہ لکشمی اور دیوانش ریڈی کے طورپر کی گئی ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔
یو این آئی