ETV Bharat / state

Telangana strengthening BC community ذات کے پیشوں کے تحفظ کیلئے حکومت کے اقدامات:وزیر فائنانس تلنگانہ

ہریش راؤ نے سدی پیٹ حلقہ میں 200استفادہ کنندگان میں چیکس تقسیم کئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے بیشتر فلاحی پروگرام شروع کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماہی گیروں کے فائدہ کیلئے حکومت کی جانب سے تالابوں میں مفت مچھلیوں کو چھوڑنے کاکام کیاجارہا ہے جس سے ریاست میں مچھلی کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔ 600 کروڑ روپے خرچ کرتے ہوئے ماہی گیروں میں گاڑیوں کی تقسیم کی جارہی ہے۔ Telangana strengthening BC community, says Harish Rao

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 9, 2023, 4:51 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر فائنانس ہریش راو نے کہا ہے کہ ذات کے پیشوں کے تحفظ کیلئے حکومت اقدامات کررہی ہے جس کے لئے بی سی طبقہ کے ذات کے پیشہ وروں کو ایک لاکھ روپئے تک کی مالی مدد کے لئے اسکیم شروع کی گئی ہے اور وزیراعلی کے چندرشیکھر راو کی پہل پر بینکوں کے ذریعہ بغیر کسی ضمانت کے ایک لاکھ روپئے کے چیک استفادہ کنندگان میں تقسیم کئے جارہے ہیں۔

ہریش راؤ نے سدی پیٹ حلقہ میں 200استفادہ کنندگان میں چیکس تقسیم کئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے بیشتر فلاحی پروگرام شروع کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماہی گیروں کے فائدہ کیلئے حکومت کی جانب سے تالابوں میں مفت مچھلیوں کو چھوڑنے کاکام کیاجارہا ہے جس سے ریاست میں مچھلی کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔ 600 کروڑ روپے خرچ کرتے ہوئے ماہی گیروں میں گاڑیوں کی تقسیم کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Tomatoes Price حیدرآباد میں ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی

انہوں نے کہا کہ ماڈل دھوبی گھاٹ کی تعمیر کا کام سدی پیٹ میں شروع کیا گیا ہے اس کی نظیر کسی دوسرے حلقہ میں نہیں ملتی۔انہوں نے یاد دلایا کہ سدی پیٹ میں پلاسٹک سے پاک سماج کی تعمیر کے لیے 2 کروڑ 20 لاکھ روپے سے مٹی کے برتنوں کی تیاری کا ایک ماڈل پروجیکٹ شروع کیا گیا ہے۔ ریاست میں تلنگانہ کی تشکیل سے پہلے صرف 330 رہائشی اسکولس تھے، لیکن اب حکومت نے اس تعداد کوبڑھا کر1012کردیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.