شاہنواز قاسم کا تعلق 2003 کے آئی پی ایس بیچ سے ہے اور متحدہ آندھرا پردیش کی تقسیم کے دوران انھیں تلنگانہ کیڈر کے لیے الاٹ کیا گیا تھا۔
اس سے قبل بھی، انہوں نے سی ای او تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ کے طور پر مختصر وقت کے لئے کام کیا تھا۔
واضح رہے کہ نومبر کے اوائل میں مسلم قبرستانوں کے تحفظ کے سلسلے میں ایک پی آئی ایل سے نمٹنے کے دوران ، چیف جسٹس رگھویندر سنگھ چوہان اور جسٹس بی وجےسین ریڈی کی بینچ نے سی ای او محمد قاسم کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا، جب وہ عدالت سے پیش کیے گئے کچھ سوالات کا جواب دینے میں ناکام رہے۔
ہائیکورٹ کے ریمارکس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے حکومت نے محمد قاسم کا تبادلہ کرکے شاہنواز قاسم کو عہدے پر مقرر کردیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ اقلیتی بہبود نے پیر کو ڈائریکٹر اقلیتی بہبود شاہنواز قاسم کو عہدے پر مقرر کرنے کے احکامات جاری کیے۔
یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد: غیر سرکاری تنظیموں کی کسانوں کو حمایت