حیدرآباد: جیون دان کے زیراہتمام رویندرا بھارتی میں منعقدہ 13 ویں قومی یوم اعضاء عطیہ کے موقع پر عطیہ دہندگان کے ارکان خاندان کو تہنیت پیش کی۔ اس پروگرام میں وزیر خزانہ و صحت ہریش راؤ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ ان کے ہمراہ وزراء محمدمحمود علی، سرینواس یادو، رکن اسمبلی دانم ناگیندر، ایم ایل سی وانی دیوی، ایم ایل سی پربھاکر، ٹی ایس ایم ایس آئی ڈی سی کے چیرمین ایرولا سرینواس اور محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
ریاستی وزیر ہریش راو نے کہاکہ سب سے زیادہ اعضاء کا عطیہ کرنے میں ریاست تلنگانہ کو پہلا مقام حاصل ہوا ہے۔ اس کے لئے آج دہلی میں منعقدہ نیشنل آرگن ڈونیشن پروگرام میں مرکزی وزیر صحت کے ہاتھوں تلنگانہ کے محکمہ صحت کے نمائندوں کو پہلا انعام دیا جائے گا۔ جوکہ وزیر اعلیٰ کے سی آر کی دور اندیشی اور حکومت کے فراہم کردہ انفراسٹرکچر کی وجہ سےممکن ہوا ہے۔ جس کے لئے انہوں نے تمام سے اظہار تشکر کیا۔
Telangana Minister Conduct Jeevan Yojana
اپنوں سے محروم افراد کے خاندانوں کے جذباتی بحران کے باوجود اعضاء کی پیوندکاری کے ذریعہ ان افراد نے لاقیمت تحفہ دیاہے جو بلند تر عمل ہے۔ یہ انسانیت کے جوہر چھولینے والا ہمدردانہ جذبہ ہے۔قومی یوم اعضاء عطیہ کے موقع پر 105 خاندانوں کو تہنیت پیش کرتے ہوئے انہوں نے انہیں حقیقی "ہیروز" قرار دیا ہے۔ان کے لئے گئے فیصلہ کی وجہ سے بہت سے مریضوں کو دوسری زندگی ملی ہے.برین ڈیڈ اعضاء کے عطیہ دہندگان کے تناسب میں تلنگانہ ملک میں سرفہرست ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آشوب چشم کے معاملات میں اضافہ، عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں: وزیر صحت تلنگانہ
ان کا کہنا ہے کہ سال 2022 میں ریاست تلنگانہ کے جملہ 194 افراد نے اعضاء کا عطیہ دیا جبکہ تمل ناڈو میں 156، کرناٹک میں 151، گجرات میں 148 ہے۔سال 2013 میں جیون دان پراگرام شروع کیاگیاتھا جس کے تحت اب تک کل 1288 برین ڈیڈ ڈونیشن عمل میں آئےجس کے ذریعہ کل 4829 اعضاء کی پیوندکاری عمل میں آئی۔