ETV Bharat / state

Home Minister Mahmood Ali تلنگانہ کا محکمہ جیل قیدیوں کے ساتھ حسن سلوک کےلئے مشہور: محمود علی - Telangana state prisons role model for other

وزیر داخلہ محمود علی نے کہا کہ جیل ڈپارٹمنٹ قیدیوں کے لیے بہترین سیکیورٹی، غذا اور ماحول فراہم کررہا ہے۔مزید کہا کہ محکمہ جیل اپنے قیدیوں کو روزگار سے جوڑنے کے لیے کئی اقدامات بھی کررہا ہے۔ وزیر موصوف نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ محکمہ جیل ریاست میں کئی پٹرول پمپس چلا رہا ہے۔ جس سے محکمہ کو بہتر آمدنی کے علاوہ قیدیوں کو روزگار بھی مل رہا ہے۔

تلنگانہ جیل ڈپارٹمنٹ اپنے قیدیوں کے ساتھ حسن سلوک کرتا ہے: وزیر داخلہ محمود علی

author img

By

Published : May 11, 2023, 5:12 PM IST

حیدرآباد : ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے پیر کو چنچل گوڑہ جیل میں منعقدہ پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ محکمہ جیل عمومی طور پر ہر میدان میں بہترین خدمات انجام دے رہا ہے۔ جس کی وجہ سے اسے ملک بھر میں بہترین مقام حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ جیل ڈپارٹمنٹ اپنے قیدیوں کے ساتھ حسن سلوک کرتا ہے۔

تلنگانہ جیل ڈپارٹمنٹ اپنے قیدیوں کے ساتھ حسن سلوک کرتا ہے: وزیر داخلہ محمود علی

قیدیوں کے لیے بہترین سیکیورٹی، غذا اور ماحول فراہم کررہا ہے۔مزید کہا کہ محکمہ جیل اپنے قیدیوں کو روزگار سے جوڑنے کے لیے کئی اقدامات بھی کررہا ہے۔ وزیر موصوف نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ محکمہ جیل ریاست میں کئی پٹرول پمپس چلا رہا ہے۔ جس سے محکمہ کو بہتر آمدنی کے علاوہ قیدیوں کو روزگار بھی مل رہا ہے۔محمد محمود علی نے تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر اشیکھر راؤ کی دور اندیش اور اثر دار قیادت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ کے سی آر نے محکمہ جیل کو خاصی اہمیت دی اور اس کی فلاح و بہبود کے لیے ضروری فنڈز مختص کیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ Telangana Prisons and Correctional Administration Department نے Delhi Prisons Department سے منتخب 130 وارڈرس موجود ہیں۔ جن میں سے 122 لڑکے اور آٹھ لڑکیاں شامل ہیں۔ان کو بہترین ٹریننگ فراہم کی گئی ہے ،وزیر موصوف نے وارڈرس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سبھی فیلڈ اسٹاف ہیں، آپ کا فرض ہے کہ اپنے فرائض کو بر وقت اور صحیح طریقے سے انجام دیں۔اور قیدیوں کی حفاظت اور سیکیورٹی کا خاص خیال رکھیں۔

آخر میں انہوں نے تلنگانہ کے محکمہ جیل کےافسران اور عملہ کو ہدایت دی کہ وہ اسی طرح اپنے خدمات کو جاری رکھیں تاکہ ملک بھر میں تلنگانہ محکمہ جیل کا نام پہلے نمبر پر برقرار رہے۔ وزیر داخلہ محمد محمود علی نے وارڈرس کو اپنی ٹریننگ کی کامیابی اور تلنگانہ محکمہ جیل کو ٹریننگ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس تقریب میں محکمہ جیل کے ڈائریکٹر جنرل و پرنسپال سکریٹری ڈاکٹر جیتیندر کے علاوہ اعلیٰ افسران بھی شریک تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.