ETV Bharat / state

State Medical Council Elections سولہ سال بعد تلنگانہ اسٹیٹ میڈیکل کونسل کے انتخابات - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

تلنگانہ اسٹیٹ میڈیکل کونسل کے 16 سال بعد انتخابات منعقد کیے جائیں گے۔ اگست میں ہونے والے ان انتخابات کے لیے تلنگانہ اسٹیٹ میڈیکل کونسل نے ہر ایک ڈاکٹر سے اپنا ووٹ استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔ Telangana State Medical Council Elections

Medical Concil Election
Medical Council Election
author img

By

Published : Jul 15, 2023, 3:39 PM IST

تلنگانہ اسٹیٹ میڈیکل کونسل کے سولہ سال بعد انتخابات

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ میڈیکل کونسل کے انتخابات 15 اگسٹ 2023 سے پہلے منعقد ہوں گے۔ سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد 16 برس بعد یہ انتخابات منعقد ہورہے ہیں۔ تلنگانہ کی مختلف ہیلتھ کیئر آرگنائنائزیشنز سے وابستہ ممتاز ڈاکٹرس نے ریاست تلنگانہ کے تمام ڈاکٹرس سے اپیل کی ہے کہ وہ اس باوقار ادارہ کے الیکشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ میڈیا پلس آڈیٹوریم میں 13 جولائی کی شام ایک پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خضر حسین جنیدی ڈائریکٹر کیاپین ہیلتھ کیئر نے کہا کہ کوڈ 19 کے دوران ہر طبقہ سے وابستہ ڈاکٹرس نے اپنی جان پر کھیلتے ہوئے غیر معمولی خدمات انجام دی ہیں۔ مریضوں کی شفایابی کے لیے ان کا جذبۂ ایثار ناقابل فراموش ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ جب انسانیت کی خدمت کے لیے ڈاکٹرس ہر محاذ پر آگے رہتے ہیں تو پھر اپنے پیشہ سے متعلق ریاستی اور قومی سطح کے اداروں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کا حصہ کیوں نہیں لیتے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرس کو تلنگانہ میڈیکل کونسل کے الیکشن کی اہمیت سے واقف کروانے اور ووٹ ڈالنے کی ترغیب دینے کے لیے مختلف تنظیمیں بڑھ چڑھ حصہ لے رہی ہیں جن میں ڈاکٹرس ایسوسی ایشن فار ریلیف اینڈ ایجوکیشن (IQRA) ،(DARE) اور ہیلتھ کیئر ریفارس، ڈاکٹرس ایسوسی ایشن HRDA قابل ذکر ہے۔ ممتاز ENT اسپیشلسٹ وصدر DARE ڈاکٹر حماد عبدالخبیر کے مطابق تلنگانہ میڈیکل کونسل کے الیکشن میں 50 ہزار تا 55 ہزار ڈاکٹرس ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔ جن کے پاس میڈیکل کونسل کا لائسنس ہے، وہ ووٹ دینے کا اہل ہے۔ اس لائنس کو ہر پانچ سال بعد تجدید کرنا ہوتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ڈاکٹرس کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ان کے موبائیل نمبرس تلنگانہ میڈیکل کونسل میں رجسٹرڈ ہو تاکہ ٹائم پر پاس ورڈ (OTP حاصل کر سکیں۔ تا کہ اگر آن لائن دو ٹینگ کا موقع ہوتا کا استعمال کر سکیں۔ ان ڈاکٹرس نے ریاست کے ہر ایک ڈاکٹر سے اپیل کی ہے کہ وہ میڈیکل کونسل کی اہمیت اور اپنے ووٹ کی اہمیت کو سمجھیں۔ اور اولین فرصت میں اپنے نام درج کروائیں، پریس کانفرس میں ڈاکٹر سید نور اللہ، ڈاکٹر حماد، ڈاکٹر حفیظ اسامہ اور ڈاکٹر تنزیل منور کے علاوہ دیگر داکٹرس بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.