ETV Bharat / state

تلنگانہ حکومت ایس ایس سی امتحانات جلد منعقد کرنے کےلیے کوشاں - پرچوں کی جانچ

تلنگانہ کی وزیر تعلیم سبیتا اندراریڈی نے بتایاکہ انٹرمیڈیٹ کے نتائج کو جون کے دوسرے ہفتہ میں جاری کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

Telangana ssc exams after HC nod
تلنگانہ حکومت ایس ایس سی امتحانات جلد منعقد کرنے کےلیے کوشاں
author img

By

Published : May 8, 2020, 12:02 PM IST

تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ کے پرچوں کی جانچ اور دسویں جماعت کے امتحانات کے سلسلہ میں وزیر تعلیم نے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا جس میں تمام امور پرغور و خوص کیا گیا۔

اجلاس کے بعد میڈیائی نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سبیتا اندرا ریڈی نے بتایا کہ کابینہ کے فیصلہ کے مطابق دسویں جماعت کے ماباقی امتحانات مئی کے اواخر تک منعقد کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ریاستی ہائیکورٹ سے رجوع ہوتے ہوئے دسویں جماعت کے امتحانات منعقد کرنے کی اجازت لی جارہی ہے۔

قبل ازیں ہائیکورٹ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤں کے مدنظر ایس ایس سی امتحانات پر روک لگادی تھی جبکہ حکومت ماباقی امتحانات منعقد کرانے کےلیے اجازت حاصل کررہی ہے۔

وزیرتعلیم نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ کے پرچوں کی جانچ کا کام 12 می سے شروع ہوگا جبکہ پرچوں کی کوڈنگ کا عمل شروع ہوچکا ہے اور اس بار پرچوں کی جانچ 33 سنٹرس پر کی جائے گی۔

انہوں نے آئندہ تعلیمی سال میں خانگی اسکولز کو زائد فیس وصول نہ کرنے کی ہدایت دی۔ حکومت کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولز کے خلاف کاروائی کی جائے گی اور ان کی مسلمہ حیثیت ختم کردی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.