حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن(ٹی ایس آرٹی سی) دسہرہ تہوار منانے کیلئے تلنگانہ کے مختلف مقامات کے ساتھ ساتھ پڑوسی ریاست آندھراپردیش کے بیشتر مقامات کو جانے والے افراد کی سہولت کے لئے 4,198 خصوصی بسیں چلائے گی۔ اس کے لیے نارمل چارجس وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ Telangana RTC Special Buses for Dussehra
رنگاریڈی ریجنل منیجر سریدھر نے کہا کہ حیدرآباد سے ریاست کے مختلف حصوں اور آندھرا پردیش کے ساتھ ساتھ کرناٹک ریاستوں کے لیے خصوصی بسیں چلائی جائیں گی۔ اہم بس اسٹینڈس کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں سے خصوصی بسیں چلائی جائیں گی۔ سریدھر نے بتایا کہ مسافروں کی سہولت کے لیے اس ماہ کی 24 تاریخ سے 5 ستمبر تک خصوصی بسوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 3,795 خصوصی بسیں ریاست تلنگانہ کے مختلف حصوں، 328 آندھرا پردیش اور 75 کرناٹک کے لیے چلائی جائیں گی۔ Telangana RTC Special Buses
یہ بھی پڑھیں: District Level Dussehra Sports in Bidar بیدر میں ضلعی سطح کے دسہرہ اسپورٹس کا انعقاد