ETV Bharat / state

تلنگانہ آرٹی سی کے کرایوں میں اضافے کی تجویز - بسوں کے ٹکٹ میں اضافہ پر غور

وزیر ٹرانسپورٹ اجے کمار نے آرٹی سی بسوں کے ٹکٹس کی قیمتوں میں اضافہ کا جائزہ لیا۔ عہدیداروں نے اس خصوص میں بعض اہم تجاویز بھی پیش کیں۔ پلے ویلوگوبس کے ٹکٹ کی قیمت فی کیلومیٹر 25 پیسے، ایکسپریس بسوں کے ٹکٹس کی شرحوں میں 30 پیسے فی کیلومیٹراضافہ کی تجویز پیش کی گئی۔

تلنگانہ آرٹی سی کے کرایوں میں اضافےکی تجویز

author img

By

Published : Nov 7, 2021, 7:51 PM IST

تلنگانہ میں سرکاری روڈ ٹرانسپورٹ کا استعمال کرنے والوں کو جلد ہی نئے بوجھ کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے کیونکہ آرٹی سی بسوں کے ٹکٹس کی شرحوں میں اضافہ کی تجویز ہے۔ اس خصوص میں غور کے لئے ایک اجلاس خیریت آباد میں روڈ ٹرانسپورٹ کے صدر دفتر میں منعقد ہوا، جس کی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجے کمار نے صدارت کی۔

اجئے کمار نے آرٹی سی بسوں کے ٹکٹس کی قیمتوں میں اضافہ کا جائزہ لیا۔عہدیداروں نے اس خصوص میں بعض اہم تجاویز بھی پیش کیں۔پلے ویلوگوبس کے ٹکٹ کی قیمت فی کیلومیٹر25پیسے،ایکسپریس بسوں کے ٹکٹس کی شرحوں میں 30پیسے فی کیلومیٹراضافہ کی تجویز پیش کی گئی۔

سٹی آرٹی سی بسوں میں سفر کرنے والوں کو فی کیلومیٹر25پیسے اضافہ دینے پڑسکتے ہیں۔میٹروایکسپریس بسوں کے کرایوں میں 30پیسے کا اضافہ کرنے کی تجویز ہے۔وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کو یہ تجاویز بھیجی جائیں گی۔وزیراعلی کی منظوری کے بعد ہی ان پر عمل شروع کیاجائے گا۔اس اجلاس میں صدرنشین آرٹی سی باجی ریڈی گووردھن،منیجنگ ڈائرکٹروی سی سجنار اور دیگر اعلی عہدیداروں نے شرکت کی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.