حیدرآباد کے ایم جی بی ایس میں مختلف ورکرس یونینوں کے ساتھ منعقدہ اجلاس کے بعد انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ آرٹی سی روٹس کی نجی کاری کا حق کسی کو بھی نہیں ہے۔ اس پر کسی کو احتجاج کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہڑتال پر حکومت کے فیصلہ کے بعد ہی کل مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی شرط کے بغیر ملازمت پر رجوع بکار ہونے کے اعلان کے تین دن کے بعد بھی حکومت کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے جس پر مستقبل کے لائحہ عمل پر اس اجلاس میں تبادلہ خیال کیاگیا۔
اشوتھاماریڈی نے دوٹوک انداز میں کہاکہ ہڑتال جاری رہے گی۔کل ایم جی بی ایس بس اسٹینڈ میں خاتون ورکرس صبح سے احتجاجی پروگرام میں حصہ لیں گی۔