ETV Bharat / state

تلنگانہ آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال ختم

تلنگانہ آر ٹی سی ملازمین نے طویل مدت سے جاری ہڑتال کو ختم کرتے ہوئے ملازمت پر لوٹنے کیلئے رضا مندی کا اظہار کیا ہے۔

تلنگانہ آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال ختم، رجوع بکار ہونے کا فیصلہ
author img

By

Published : Nov 20, 2019, 8:24 PM IST

آر ٹی سی مزدور یونین اور جے اے سی قائدین کے اجلاس میں آج یہ اہم فیصلہ لیا گیا۔

اس سلسلہ میں اشوتھاما ریڈی نے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت ملازمین کو رجوع بکار ہونے کی ہدایت دیتی ہے تو ہڑتال ختم کردی جائے گی۔

مکتوب میں کہا گیا کہ آر ٹی سی ملازمین کو ہڑتال سے قبل کی طرح ملازمت پر واپس لیا جائے اور ان کے ساتھ ناروا سلوک سے گریز کیا جائے۔

کنوینر آر ٹی سی جے اے سی اشوتھاما ریڈی نے ہائی کورٹ کی جانب سے اس مسئلے کو لیبر کورٹ کو سونپنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اطمنان کا اظہار کیا اور توقع ظاہر کی کہ ملازمین کو ضرور انصاف ملے گا۔

واضح ہو کہ آر ٹی سی ملازمین کارپوریشن کو نجی کئے جانے کی مخالفت کرتے ہوئے اسے حکومت میں ضم کرنے کا کا مطالبہ کرتے ہوئے 5 اکتوبر سے احتجاج پر تھے۔

چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ نے بیک وقت 48 ہزار سے زائد ملازمین کی برطرفی کا اعلان کیا تھا جس پر برہم ملازمین نے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔ ہائی کورٹ نے اس معاملے کو آپسی مذاکرات کے ذریعے سلجھا لینے کی ہدایت دی جو بے سود ثابت ہوئی۔ بعد از آں طویل سماعت کے بعد ہائی کورٹ نے مقدمہ کو لیبر کورٹ کے سپرد کردیا۔

اس دوران ریاست کے مختلف علاقوں میں تقریبا 25 آر ٹی سی ملازمین کی اموات واقع ہوئیں جن میں اکثر کی موت قلب پر حملہ کی وجہ سے ہوئی۔

تاہم جے اے سی نے نرم رویہ اختیار کرتے ہوئے ملازمت پر واپسی کے لیے رضامندی کا اظہار کی ہے۔

اب دیکھنا یہ ہوگا کہ حکومت کا اس سلسلے میں کیا رد عمل آتا ہے۔

Intro:تلنگانہ آر ٹی سی ملازمین نے طویل مدت سے جاری ہڑتال کو ختم کرتے ہوئے ملازمت پر لوٹنے کیلئے رضا مندی کا اظہار کیا ہے_ آر ٹی سی مزدور یونین اور جے اے سی قائدین کے اجلاس میں آج یہ اہم فیصلہ لیا گیا_ اشوتھاما ریڈی نے اس سلسلے میں میڈیا کو ایک مکتوب جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت ملازمین کو رجوع بکار ہونے کی ہدایت دیتی ہڑتال ختم کردی جائے گی_ مکتوب میں کہا گیا کہ آر ٹی سی ملازمین کو ہڑتال سے قبل کی طرح ملازمت پر واپس لیا جائے اور ان کے ساتھ ناروا سلوک سے گریز کیا جائے__ کنوینر آر ٹی سی جے اے سی اشوتھاما ریڈی نے ہائی کورٹ کی جانب سے اس مسئلے کو لیبر کورٹ کو سونپنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اطمنان کا اظہار کیا اور توقع ظاہر کی کہ ملازمین کو ضرور انصاف ملے گا_

Body:واضح ہو کہ آر ٹی سی ملازمین کارپوریشن کو نجی کئے جانے کی مخالفت کرتے ہوئے اسے حکومت میں ضم کرنے کا کا مطالبہ کرتے ہوئے 5 اکتوبر سے احتجاج پر تھے_ چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ نے بیک وقت 48 ہزار سے زائد کی بیک وقت برطرفی کا اعلان کیا جس پر برہم ملازمین نے اس معاملے میں ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہائی کورٹ نے اس معاملے کو آپسی مذاکرات کے ذریعے سلجھا لینے کی ہدایت دی جو بے سود ثابت ہوئی بعد از آں طویل سماعت کے بعد ہائی مقدمے کو لیبر کورٹ کے سپرد کردیا_ اس دوران ریاست کے مختلف علاقوں میں تقریبا 25 آر ٹی سی ملازمین کی اموات واقع ہوئیں جن میں اکثر کی موت قلب کے عارضہ کی وجہ سے ہوئی_ تاہم اب جے اے سی نے نرم رویہ اختیار کرتے ہوئے ملازمت پر واپسی کیلئے رضامندی کا اظہارکیا اب دیکھنا یہ ہوگا کہ حکومت کا اس سلسلے میں کیا رد عمل شام ے آتا ہے_ _

Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.