تلنگانہ میں آر ٹی سی بس کے کرایوں میں اضافہ ہونے والا ہے۔ RTC Bus fares are going to increase تلنگانہ آر ٹی سی نے آرڈنری بس، پلے ویلوگو اور سٹی بس کے کرایوں کی شرحوں میں فی کلومیٹر 25 پیسے، ایکسپریس بسوں اور دیگر تمام بسوں کے کرایوں کی شرحوں میں فی کلومیٹر 30 پیسے اضافہ کی تجویز پیش کی ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ پی اجے کمار Transport Minister P Ajay Kumar نے کہا کہ آر ٹی سی ٹکٹ کی آمدنی سے زندہ ہے۔ ڈیزل کی بڑھتی قیمتیں آر ٹی سی پر سنگین بوجھ بن رہی ہیں۔
مرکز ڈیزل پر سیس کی شکل میں بھاری قیمت وصول کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نومبر میں روزانہ اوسطاً 11.5 کروڑ روپے کی آمدنی کارپوریشن کو ہوئی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں 27.5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اجے کمار نے کہا کہ کرایہ میں اضافہ کا مسئلہ وزیراعلی کے علم میں لایاجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ جلد ہی کرایہ میں اضافہ کیاجائے گا کیونکہ Telangana RTC تلنگانہ آرٹی سی 6.8 لاکھ لیٹر ڈیزل استعمال کر رہا ہے۔ بجٹ کے ذریعہ آر ٹی سی کو 1500 کروڑ روپے دیئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چارجز میں اضافے کی وجہ سے آر ٹی سی کو 700 کروڑ روپے اضافی آمدنی ہوگی۔
یو این آئی