ETV Bharat / state

تلنگانہ میں توقع سے 38 فیصد زیادہ بارش ریکارڈ - حیدرآباد میں بارش

تلنگانہ میں جاریہ موسم بارش کے دوران توقع سے 38 فیصد زائد بارش ہوئی ہے۔ تلنگانہ اسٹیٹ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ سوسائٹی نے یہ بات بتائی۔ یکم جون تا 14 ستمبر کے درمیان ریاست میں 657.5 ملی میٹر معمول کی بارش کے برخلاف 90.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Telangana receives 38% excess rainfall this monsoon
تلنگانہ میں توقع سے 38 فیصد زیادہ بارش ریکارڈ
author img

By

Published : Sep 15, 2020, 3:38 PM IST

ریاست کے مُلگ، یادادری بھونگیر، کریم نگر، محبوب نگر، محبوب آباد، ورنگل اربن، ورنگل رورل، سوریہ پیٹ اور نلگنڈہ اضلاع کے کئی منڈلوں میں زائد بارش ہوئی۔ زائد از 199 منڈلوں میں 20 تا 59 فیصد زائد بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ 171 منڈلوں میں 60 فیصد سے زائد بارش ہوئی۔

تلنگانہ کے 191 منڈلوں میں معمول کی بارش ہوئی ہے جبکہ صرف 28 منڈل ہی ایسے ہیں جہاں کم بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ مُلگ اور یادادری بھونگیر ضلع میں پیر کو زائد 115.5 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ منچریال، جگتیال، جئے شنکربھوپال پلی، سدی پیٹ، ورنگل اربن، سوریہ پیٹ، کھمم اور نلگنڈہ اضلاع میں 64.5 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔

وقارآباد، رنگاریڈی، محبوب نگر اور نارائن پیٹ اضلاع میں 156.6 ملی میٹر بارش ہوئی۔ ان 13 اضلاع کے علاوہ دیگر اضلاع میں اوسط 15.6 ملی میٹر بارش درج کی گئی۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 145.1 ملی میٹر بارش یادادری بھونگیر کے ولی گونڈہ منڈل میں ریکارڈ کی گئی جبکہ شہر حیدرآباد کے کوکٹ پلی میں 27 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.