تلنگانہ بھر کے مستحق غریبوں میں راشن کارڈز کی تقسیم کا کام 26جولائی سے شروع ہوگا۔یہ کارڈز 3.09لاکھ استفادہ کنندگان کو وزرا، ارکان اسمبلی اور منتخب نمائندے حوالے کریں گے۔
محکمہ سول سپلائز نے پہلے ہی تمام اضلاع کو اس بات کی اطلاع دے دی ہے۔وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی ہدایت پر راشن کارڈز کی تقسیم کاکام 26تا31جولائی کیاجائے گا۔
راشن کارڈز پر استفادہ کنندگان کو اگست سے راشن فراہم کیاجائے گا۔
یواین آئی