ETV Bharat / state

بلدیہ کے انتخابات میں ٹی آر ایس کی شاندار کامیابی - Exclusive Interview

تلنگانہ بھرمیں منعقدہ بلدی انتخابات میں حکمران جماعت ٹی آرایس نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ پارٹی کے کارگزار صدر و وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے ان نتائج پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان نتائج نے ذمہ داریوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

Telangana Rashtra Samithi leads municipal race
بلدی انتخابات میں ٹی آر ایس کی شاندار کامیابی
author img

By

Published : Jan 25, 2020, 6:24 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 9:35 AM IST

کے ٹی آر نے پارٹی کے ہیڈ کوارٹرس تلنگانہ بھون میں نتائج کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کافی مسرور نظر آرہے تھے۔

بلدی انتخابات میں ٹی آر ایس کی شاندار کامیابی

صدورنشین بلدیہ اور میئرس کے انتخاب کے لیے ارکان اسمبلی اور ارکان پارلیمنٹ کے بہ اعتبار عہدہ انتخاب کے سلسلہ میں اہم مشورے دینے کے لیے آج تلنگانہ بھون میں ٹی آر ایس کے ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا۔

کے ٹی آر جو انتخابات کے لیے کافی سرگرم تھے نے کہا کہ 2014 سے ریاست میں ہورہے ترقیاتی کام اور فلاحی سرگرمیوں کے نتیجہ میں ٹی آرایس کوکامیابی حاصل ہورہی ہے۔ انہوں نے اس طرح کی شاندار کامیابی پر عوام سے اظہار تشکرکیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس چاہتی تھی کہ زیادہ سے زیادہ بلدیات اور کارپویشنس پر اس کا قبضہ ہو۔ پارٹی نے 130 ادارہ جات مقامی کے منجملہ 100 میں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی کو بعض نشستوں پر ناکامی بھی ہوئی ہے جبکہ ناکامی کا تجزیہ کیا جائے گا۔

تارک راما راو کے حلقہ سرسلہ کے دس وارڈس میں پارٹی کو مایوسی کا سامنا کرناپڑا کیونکہ دس وارڈس میں آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ ٹی آرایس کو یادادری، امین پور اور کھمم میں بھی مایوسی ہوئی۔

ریاست کے بلدیات اور کارپوریشنس کے انتخابات میں حکمران جماعت کی شاندار کامیابی پر تلنگانہ کے وزیر فائنانس و ٹی آرایس کے سینئر رہنما ہریش راو نے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی و ٹی آرایس کے کارگزار صدر کے تارک راما راو کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ہریش راو نے تلگو زبان میں کئے گئے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ تلنگانہ کے عوام نے ایک مرتبہ پھر ثابت کردیا ہے کہ کسی بھی انتخابات میں کامیابی ٹی آرایس کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹی آرایس بلدی انتخابات میں غالب طاقت بنی ہے۔ ایک اور ٹوئیٹ میں ہریش راو نے ان نتائج کے لیے محنت کرنے والے وزرا، ارکان اسمبلی، ارکان پارلیمنٹ، دیگر عوامی نمائندوں اور کارکنوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ سنہرے تلنگانہ کی تشکیل وزیراعلیٰ کے چندرشیکھرراو سے ہی ممکن ہوسکے گی۔ انہوں نے رائے دہندوں سے بھی اظہار تشکر کیا۔

Intro:Body:

KTR

Conclusion:
Last Updated : Feb 18, 2020, 9:35 AM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.