ETV Bharat / state

تلنگانہ: رچہ کنڈہ پولیس نے آخری سفر ایمبولنس خدمات کا آغاز کیا - کمشنر پولیس مہیش بھگوت

تلنگانہ کی رچہ کنڈہ پولیس نے اپنے حدود میں آخری سفر ایمبولنس خدمات کا آغاز کیا۔ یہ مفت خدمات ہیں جس کے ذریعہ کسی بھی ذات یا نسل سے تعلق رکھنے والے کووڈ یاغیر کووڈ سے مرنے والے افراد کی لاشوں کو منتقل کیاجائے گا۔

Telangana: Racha Konda police launched ambulance services on the last journey
تلنگانہ: رچہ کنڈہ پولیس نے آخری سفر ایمبولنس خدمات کا آغاز کیا
author img

By

Published : Aug 8, 2020, 6:44 PM IST

کمشنر پولیس مہیش بھگوت نے نریڈ میٹ میں واقع پولیس کمشنریٹ میں اس خدمات کا جھنڈی دکھاکر آغاز کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تنظیم کے ذمہ داروں کی مساعی کی ستائش کی۔ اس تنظیم نے پہلی مرتبہ حیدرآباد کمشنریٹ حدود میں ان خدمات کا آغاز کیا۔ بعد ازاں سائبرآباد اور پھر اب رچہ کنڈہ میں اس کا آغاز کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ یہ مفت خدمات ہیں جس کے ذریعہ کسی بھی ذات یا نسل سے تعلق رکھنے والے کووڈ یاغیر کووڈ سے مرنے والے افراد کی لاشوں کو منتقل کیاجائے گا۔

اس کے لئے مرنے والے کے رشتہ داروں کو فون نمبر7995404040 پر کال کرنا ہوگا۔ یہ خدمات صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک دستیاب ہے۔کسی بھی مرنے والے شخص کے رشتہ دار اگر اس کی آخری رسومات کرنے کے اہل نہیں ہیں تو یہ تنظیم اس کی بھی ذمہ داری اٹھائے گی۔

یہ تنظیم دس آئی ٹی پیشہ وروں پر مشتمل ہے جو کئی برسوں سے سماج کی خدمت کرتے آئے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران اس تنظیم نے کئی افراد کو ان کے آبائی مقامات پر پہنچایا اور ساتھ ہی کئی افراد کیلئے غذا کا بھی انتظام کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.