ETV Bharat / state

پولیس اہلکار کی کورونا سے موت - تلنگانہ کی خبریں

1985میں مہلوک اہلکار نے پولیس محکمہ میں ملازمت اختیار کی تھی۔

پولیس اہلکار کی کورونا سے موت
پولیس اہلکار کی کورونا سے موت
author img

By

Published : Sep 3, 2020, 4:46 PM IST

حیدرآباد کے ایک اور پولیس عہدیدار کی کورونا سے موت ہوگئی۔سائبر آباد پولیس کمشنریٹ کے حدود کے میاں پور پولیس اسٹیشن میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر جس کی شناخت 57سالہ وشواناتھم کے طورپر کی گئی ہے، کی کل شب کورونا کی وجہ سے موت ہوگئی۔

پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان ہیں۔میاں پور پولیس کے مطابق وشواناتھم 18اگست کو کورونا سے متاثر ہوئے تھے،جس کے بعد انھیں ایک نجی اسپتال میں داخل کیاگیا،جہاں علاج کے دوران موت ہوگئی۔

اس عہدیدار کا تعلق سنگاریڈی ضلع کے جھرہ سنگم سے ہے۔1985میں اس نے پولیس میں ملازمت اختیار کی تھی اور ضلع میدک کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں خدمات انجام دی تھی۔2010میں اس کو ترقی دیتے ہوئے ہیڈ کانسٹیبل بنایاگیا تھا۔میاں پور پولیس اسٹیشن میں 2018میں اس کو اے ایس آئی کے طورپر ترقی دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد: ضرورت مندوں میں اناج تقسیم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.