تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے حیدرشاہ کوٹ علاقہ میں پولیس نے ایک خصوصی مہم چلائی اور ماسک کے بغیر گھومنے والے افراد اور گاڑی سواروں پر ایک ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا۔
پولیس نے ہوٹلس اور دفاتر کے قریب ماسک کے استعمال کے سلسلہ میں بورڈس لگانے کی بھی ہدایت دی۔ penalty of Rs 1,000 for not wearing masks
پولیس نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ گاہکوں کے ماسک کے عدم استعمال پر دکان مالکین پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ پولیس نے اس مہم کے دوران ماسک کا استعمال نہ کرنے والے 50افراد پر جرمانہ عائد کیا۔
ساتھ ہی پولیس نے بعض افراد جنہوں نے ماسک کا استعمال نہیں کیا تھا، ان کے ہاتھوں میں پلے کارڈس تھماکر ان کو سڑک پر ٹہرادیا اور ان کے ذریعہ عوام میں بیداری پیدا کی۔ پولیس نے ان افراد میں ماسک بھی تقسیم کئے۔ پولیس نے لازمی طورپر ماسک کے استعمال کی ہدایت دیتے ہوئے تمام پر کووڈ اصولوں پر عمل کرنے پر زوردیا۔
یو این آئی
مزید پڑھیں: Omicron Variant in Jammu: جموں میں ماسک نہ پہننے والوں پر جرمانہ