ETV Bharat / state

Telangana Police on Apps: قرض فراہم کرنے والے ایپس سے چوکس رہنے تلنگانہ پولیس کا مشورہ - ’عوام کو قرض فراہم کرنے والے ایپس سے ہوشیار رہنے کا مشورہ

تلنگانہ پولیس نے حال ہی میں بیشتر کمپنیوں کے خلاف معاملات درج کئے ہیں جو غیر قانونی طور پر قرض کی ایپس کے ذریعہ فراہمی کے کاروبارمیں ملوث ہیں۔ Telangana Police on Apps. پولیس نے کئی افراد کو گرفتار بھی کیا ہے جو اس کاروبار میں اہم کردار اداررہے ہیں۔ Advice to the Public to Beware of Lending Apps

تلنگانہ پولیس
تلنگانہ پولیس
author img

By

Published : Apr 24, 2022, 2:14 PM IST

ایپس کے ذریعہ دیئے جانے والے قرض کے معاملات میں اضافہ کے پیش نظر تلنگانہ پولیس نے عوام کو ایسے ایپس سے چوکس رہنے کا مشورہ دیا ہے۔اپنے بیداری کے پیام میں پولیس نے کہا کہ کئی ایپس، فون پرقرضوں کی پیشکش کررہے ہیں۔عوام جو قرض کے ضرورت مند ہیں، ان اپیس کو اپنے فون میں موجود تمام افراد کے فون نمبرات تک رسائی کی اجازت دے رہے ہیں۔کمپنی کی جانب سے قرض کے لئے بھاری سود وصول کیاجارہا ہے۔ Advice to the Public to Beware of Lending Apps

اگر کوئی بھی شخص قرض کی رقم کی ادائیگی میں ناکام ہوتا ہے یا پھر اس میں تاخیر کرتا ہے تو وہ اس کے فون میں محفوظ تمام افراد سے رابطہ کرتے اور ان کو ایس ایم ایس کرتے ہوئے اسے ہر اساں کررہے ہیں۔پولیس نے گوگل پے پر دستیاب ایسے قرض فراہم کرنے والے تقریبا100فرضی ایپس کے نام جاری کئے ہیں۔

تلنگانہ پولیس نے حال ہی میں بیشتر کمپنیوں کے خلاف معاملات درج کئے ہیں جو غیر قانونی طورپر قرض کی ایپس کے ذریعہ فراہمی کے کاروبارمیں ملوث ہیں۔پولیس نے کئی افراد کو گرفتار بھی کیا ہے جو اس کاروبار میں اہم کردار اداکررہے ہیں۔ان ایپس کے ذریعہ قرض کی ادائیگی کے بعد کمپنی کے اگزیکٹیوز کی جانب سے ہراساں کئے جانے پر بعض افراد نے خودکشی بھی کرلی ہے۔مختصر وقفہ کے بعد دوبارہ ایسے ایپس کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔پولیس نے بعض متاثرین کی شکایت کی بنیاد پر ان کے خلاف معاملات درج کئے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.