دو ماہ سے زائد وقت کے بعد مساجد کھلنے کے بعد ریاست تلنگانہ میں مصلیان نے نماز ادا کی اور خدا کا شکر ادا کیا۔
حالانکہ حکومت کی جانب سے مساجد میں نمازوں کی ادائیگی کے لیے خاص ہدایات جاری کی گئی ہے، مصلیان کو گھروں سے ہی وضو بنانے اور جائے نماز لانے کے لیے کہا گیا ہے۔
حیدرآباد کے جامعہ نظامیہ کی جانب سے بھی اس بارے میں ہدایت جاری کر کے لوگوں کا احتیاطی تدابیر کی تلقین کی گئی ہے۔
اس دوران مساجد سے جائے نماز ہٹا دی گئی اور فرش پر نماز ادا کی جارہی ہے جس میں ہر شخص کے درمیان دو تا تین گز فاصلے پر نشانات لگا دیئے گئے اس کے علاوہ مسجد میں داخلے پر مصلیان کی تھرمل اسکریننگ کی جارہی ہے نیز مساجد میں ہینڈ سینیٹائیزر بھی رکھا گیا ہے.