ETV Bharat / state

کورونا کیسز میں بے تحاشہ اضافہ، اعلیٰ عہدیداوں نے سوریہ پیٹ کا دورہ کیا

تلنگانہ کے ضلع سوریہ پیٹ میں کورونا وائرس کے معاملات میں اچانک اضافہ کے بعد ریاستی حکومت حرکت میں آگئی ہے۔

Telangana officials visit Suryapet
کورونا کیسز میں بے تحاشہ اضافہ، اعلیٰ عہدیداوں نے سوریہ پیٹ کا دورہ کیا
author img

By

Published : Apr 22, 2020, 7:54 PM IST

آج ریاست کے اعلیٰ عہدیداروں نے ضلع سوریہ پیٹ کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے صورتحال کا جائزہ لیا۔

چیف سکریٹری سومیش کمار، ڈائرکٹر جنرل آف پولیس مہندر ریڈی کے علاوہ دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے بذریعہ ہیلی کاپٹر سوریا پیٹ پہنچے اور مختلف کنٹینمنٹ زونس کا تفصیلی معائنہ کیا۔

اس موقع پر پرنسپال سکریٹری محکمہ صحت شانتی کماری بھی موجود تھیں جبکہ اعلیٰ عہدیداروں نے ترکاری مارکٹ کا بھی دورہ کیا جہاں سب سے زیادہ کیسس مثبت پائے گئے۔

اب تک ضلع بھر میں 83 سے زائد مثبت کیسز درج کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ نے جن اضلاع میں کورونا کے زیادہ کیسز سامنے آرہے ہیں ان علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے زمینی حقائق کا پتہ چلانے کی اعلیٰ عہدیداروں کو ہدایت دی تھی اور سوریہ پیٹ میں کورونا وائرس معاملات میں گذشتہ چار دنوں سے مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.