ETV Bharat / state

رکن اسمبلی نے چھوئے کسان کے پیر

تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں پرائمری ہیلتھ سنٹر کی تعمیر کے لئے سدرشن نام کے ایک کسان نے اپنی زمین عطیہ کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد رکن اسمبلی شنکرنائیک نے چانک اس کسان کے پیر چھوتے ہوئے اس کا شکریہ ادا کیا۔

author img

By

Published : Jan 26, 2021, 6:42 PM IST

'رکن اسمبلی نے پرائمری ہیلتھ سنٹر کیلئے اراضی کا عطیہ دینے والے کسان کے پیرچھوئے'

پرائمری ہیلتھ سنٹر کے لئے زمین کا عطیہ دینے والے ایک کسان کے پیر چھوتے ہوئے تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے رکن اسمبلی نے تمام حاضرین کو حیرت زدہ کردیا۔

محبوب آباد حلقہ کی اسمبلی میں نمائندگی کرنے والے شنکرنائیک نے اس موقع پر کہا کہ عوام کے کام کے سلسلہ میں تعاون کرنے والے کا وہ پیر چھو کر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

یہ واقعہ محبوب آباد ضلع کے آمنگل علاقہ میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق آمنگل میں پرائمری ہیلتھ سنٹر کی تعمیر کے لئے سدرشن نام کے اس کسان نے اپنی زمین عطیہ کر دی۔ اس کسان نے 30 لاکھ روپئے کی مالیت کی آدھا ایکڑ سے زیادہ زمین دینے پر رضامندی کا اظہار کیا۔ جس کے بعد اس زمین پر سرکاری ہیلتھ سنٹرکے قیام کے لئے رکن اسمبلی نے سنگ بنیاد رکھا۔

تاہم اس تقریب میں شریک تمام افراد اُس وقت حیرت زدہ ہو گئے جب رکن اسمبلی نے اچانک اس کسان کے پیر چھوئے اور اس کا شکریہ ادا کیا۔ رکن اسمبلی نے کسان کی اس پہل کی خوب تعریف کی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

telangana
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.