حیدرآباد:تلنگانہ مائناریٹی فینانس کارپوریشن کے صدر چیرمین ضیاء الدین نے نیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان سنٹرز میں بہت اچھا کام چل رہا ہے .ان سنٹرز میں غریب بے روزگار خواتین کو کافی اچھی ٹریننگ دی جارہی ہے۔ جس کے باعث وہ خود کفیل بن رہے ہیںTelangana Minorities Finance Corporation Chairman On Muslim Women Empowered
انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے سنٹرز مزید کھولے جانے کی ضرورت ہے تاکہ زیادہ خواتین ٹریننگ حاصل کرکے خود کفیل بن جائیں.ہر وہ کام کرنا چاہئے جس سے خواتین کو مدد حاصل ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیں:GST Evasion جی ایس ٹی کی چوری کے خلاف تلنگانہ حکومت سخت
ضیاء الدین نیر نے کہا کہ کمیونٹی سنٹرز کو جو بھی تعاون کی ضرورت ہے انہیں مائناریٹی فائنانس کارپوریشن کی جانب سے فراہم کیا جائے گا۔ کمیونٹی سنٹرز کا چھ سال پہلے ریاستی وزیر داخلہ محمود علی کے ہاتھوں عمل میں آیا تھا جہاں لڑکیوں اور خواتین کو ٹریننگ دی جاتی ہے تاکہ وہ روزگار سے منسلک ہوکر خود کفیل بن سکے۔Telangana Minorities Finance Corporation Chairman On Muslim Women Empowered