تلنگانہ کے کابینی وزیر کے ایک سکیورٹی اہلکار کے کووڈ-19 مثبت پائے جانے سے تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ کیونکہ متاثرحفاظتی اہلکار وزیر کے ساتھ دورے کرچکا ہے۔
وزیر کے سیکوریٹی اہلکارکے قریبی تمام افراد کو ہوم کوارینٹائن کردیا گیا۔
مشترکہ محبوب نگرضلع میں کورونا کیسز بڑھتے جارہے ہیں۔ ضلع سے تعلق رکھنے والے وزیر کے سیکیورٹی گارڈ حال ہی میں کورونا سےمتاثر ہوئے ہیں۔
ونپرتی اور محبوب نگر اضلاع کا دائرہ کار تشویشناک ہے۔
بتایاگیاکہ کچھ دن پہلے وزیرکے اہلکار بیمار ہوئے۔ ٹیسٹ کروانے پرکورونا متاثر پائے گئے۔ سیکوریٹی اہلکار کے ساتھ مل کر کام کرنے والے دیگر عہدیدار بھی ہوم کوروانٹائن ہیں۔
پیر کے روز ضلع میں کورونا کے 4 کیسز ہوئے۔
محبوب نگرضلع میں ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ تلنگانہ میں کورونا کیسز نے رفتار پکڑی ہے۔ کچھ دن پہلے جی ایچ ایم سی اور مہاجر ورکرز اس میں متاثر پائے جارہے تھے مگر اب ریاست کے دیگر اضلاع میں بھی کیسز درج ہورہے ہیں۔