ETV Bharat / state

حیدرآباد: محرم کے انتظامات کے سلسلہ میں اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس - یوم عاشورہ

دنیا بھر میں 10 محرم کو ’یوم عاشورہ‘ کے طور پر منایا جاتا ہے جبکہ اس دن حیدرآباد تاریخی بی بی کا علم نکالا جاتا ہے جو عالمی طور پر مشہور ہے۔

telangana ministers  holds review meeting for muharram arrangements
حیدرآباد: محرم کے انتظامات کے سلسلہ میں اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس
author img

By

Published : Aug 11, 2020, 8:26 PM IST

یوم عاشورہ کے دن نواسہ رسولﷺ سیدنا امام حسینؓ شہید ہوگئے تھے اور اس دن شیعہ طبقہ غم مناتا ہے اور مجالس و نوحہ خوانی کے ذریعہ اپنی عقیدت کا اظہار کرتا ہے۔

حیدرآباد: محرم کے انتظامات کے سلسلہ میں اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس

اس دن حیدرآباد میں تاریخی بی بی کا علم نکالا جاتا ہے، اس جلوس میں ہزاروں عقیدت مند شریک ہوتے ہیں، لیکن جاریہ سال کوویڈ وبا کے پیش نظر احتیاطی اقدامات کے سلسلہ میں وزیر اقلیتی بہبود کپولا ایشور کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔

ڈی ایس ایس بھون مانصاحب ٹینک میں منعقد ہوئے اس اجلاس میں وزیر داخلہ محمد محمود علی، مشیر اقلیتی بہبود اے کے خان، چیرمین وقت بورڈ محمد سلیم، ڈپٹی میئر گریٹر حیدرآباد بابا فصیح الدین مجلس کے رکن اسمبلی احمد پاشا قادری، ایم ایل سی ریاض آفنندی، حیدرآباد کمشنر پولیس انجنی کمار، پرنسپال سکریٹری اقلیتی بہبود احمد ندیم، ڈائرکٹر اقلیتی بہبود شاہ نواز قاسم، سی ای او وقف بورڈ محمد قاسم، شیعہ علما و ذاکرین، شیعہ تنظیموں کے نمائندے اور مختلف محکموں کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔

وزرا اور اعلیٰ عہدیداروں نے عوام سے جلوس میں سماجی فاصلہ کو برقرار رکھنے اپیل کی اور گھروں میں ہی رہ کر مجالس کا اہتمام کرنے پر زور دیا۔

اجلاس میں محرم سے متعلق تمام انتظامات پر بھی غور کیا گیا اور شیعہ علما و رہنماؤں نے مناسب انتظامات کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.