حیدرآباد: رہاست تلنگانہ کے صنعت اور آئی ٹی کے وزیر کے ٹی راما راؤ نے گزشتہ روز جمعرات کو تاریخی گنبدان قطب شاہی میں باؤلیوں کا افتتاح کیا۔Telangana Minister KT Rama Roa Inaugurate 7 tombs Wells In Hyderabad
کے ٹی آر نے نئی امریکی قونصل جنرل جینیفر لارسن کو قطب شاہی مقبروں کی تاریخ اور حیدرآباد میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ کیا۔ وزیر نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مستقبل میں یونیسکو کے عالمی ورثے کے ٹیگ کے لئے ضرور درخواست دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آغا خان ٹرسٹ فار کلچر نے گنبدان قطب شاہی میں ان تاریخی مقامات کی دیکھ بھال کا بہترین کام کیا ہے۔ کے ٹی آر نے مزید کہا کہ شہری انتظامیہ کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنی ثقافت اور ورثے کو برقرار رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں:Mohan Bhagwat Meets Muslim Intellectuals موہن بھاگوت نے متعدد مسلم دانشوروں سے ملاقات کی
اس موقع پر رتیش نالندہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گنبدان قطب شاہی میں پانچ کنووں کو بحال کیا گیا جو مانسون کے دوران 15 ملین لیٹر بارش کے پانی کو محفوظ کرے گا اور 106 ایکڑ پر مشتمل ہیریٹیج پارک کی پانی کی ضروریات کو پورا کرے گا۔
اسی دوران امریکی قونصلیٹ جنیفر لارسن نے بات کرتے ہوئے کہاکہ حیدرآباد نہ صرف ایک روشن مستقبل کے ساتھ ایک متحرک شہر ہے بلکہ ایک تاریخی شہر بھی ہے۔
لارسن نے مزید کہا کہ گنبدان قطب شاہی کا ان کا یہ پہلا دورہ ہے۔ان کے پہلے دورے میں ہی اس طرح کی چیزیں دیکھنے میں آئی، یہ بھی کہا کہ کس طرح آغا خان ٹرسٹ فار کلچر اس خوبصورت مقام کے کچھ حصوں کو محفوظ کرنے کے لئے امریکی قونصلیٹ کی فنڈنگ سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔Telangana Minister KT Rama Roa Inaugurate 7 tombs Wells In Hyderabad