تلنگانہ کے حلقہ راجندر نگر کے رکن اسمبلی پرکاش گوڑ کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔
ریاست تلنگانہ کے ایک اور رکن اسمبلی کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ رنگا ریڈی ضلع کے راجندر نگر اسمبلی حلقے کے پرکاش گوڑ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
رکن اسمبلی گھریلو قرنطینہ میں ہیں۔ ایم ایل اے نے کہا کہ ان کی صحت ٹھیک ہے اور وہ زیر علاج ہیں۔
اس ضمن میں مذکورہ رکن اسمبلی نے پچھلے چار دنوں میں ان سے رابطہ کرنے والے تمام افراد سے کورونا ٹیسٹ کرانے کی اپیل کی۔ مذکورہ رکن اسمبلی حکمراں جماعت ٹی آر ایس کے رہنما ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ریاست کے کئی ارکان اسمبلی وبا کی لپیٹ میں آئے تاہم علاج کے بعد وہ صحتیاب ہوگئے۔ ریاست کے وزیر داخلہ محمود علی اور وزیر خزانہ ہریش راو بھی کورونا مثبت پائے گئے تھے اور علاج کے بعد صحتیاب ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:سیکریٹریٹ میں مساجد کی تعمیر سے متعلق تلنگانہ حکومت وضاحت کرے: جمعیت علما