حیدرآباد: تلنگانہ وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر اور آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کی ڈاؤس میں ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنما ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شریک ہوکر دنیا کے سرمایہ داروں کو اپنی اپنی ریاست میں سرمایہ کاری کرنے کےلیے راغب کر رہے ہیں۔ KTR Meets Jagan at Davos
ملاقات کی تصاویر کو کے ٹی آر نے ٹوئیٹر پر شیئر کیا ہے اور اس ملاقات کو اچھی ملاقات قرار دیا ہے ۔ تاہم یہ نہیں معلوم ہوسکا کہ دونوں کے درمیان کیا بات چیت ہوئی ہے۔ ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کرنے والے جگن موہن ریڈی چند بین الاقومی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کرتے ہوئے آندھراپردیش میں سرمایہ کاری کے مواقع سے انہیں واقف کرا رہے ہیں جس پر مختلف کمپنیوں نے آندھراپردیش میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
دوسری طرف تلنگانہ میں سرمایہ داروں کو مدعو کرنے ڈاؤس کے دورہ پر مصروف کے ٹی آر بھی مختلف کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں تلنگانہ کی صنعتی پالیسی ، سرمایہ کاری پر دی جانے والی سہولتوں سے واقف کرا رہے ہیں جس پر کئی کمپنیوں کے نمائندوں نے تلنگانہ میں سرمایہ کاری سے اتفاق کیا ہے۔