ETV Bharat / state

تلنگانہ کے وزیر آئی ٹی نے مفت کھانے کے مراکز کا معائنہ کیا - تلنگانہ کے وزیر آئی ٹی نے مفت کھانے کے مراکز کا معائنہ کیا

تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے آج اناپورنا سنٹرس کا معائنہ کیاجہاں پانچ روپئے میں کھانا فراہم کیاجاتا ہے۔انہوں نے اس سنٹر پر کھانا حاصل کرنے والوں سے بات بھی کی اور کھانے کے معیار کے بارے میں استفسار کیا۔

تلنگانہ کے وزیر آئی ٹی نے مفت کھانے کے مراکز کا معائنہ کیا

author img

By

Published : May 15, 2020, 8:18 PM IST

راو نے اس موقع پرکھانا بھی کھایا۔تارک راماراو جو تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے فرزند و حکمران جماعت ٹی آرایس کے کارگذار صدر بھی ہیں، انہوں نے اناپورنا سنٹرس کے اظہار ستائش کے طورپر ایک ویڈیو بھی سوشیل میڈیا کے ذریعہ ٹوئیٹر پر پوسٹ کیا۔

اس 2منٹ 19سکنڈ کی ویڈیو جس کو کئی افراد نے دیکھا ہے۔اس سلسلہ میں انہوں نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ اناپورنا کھانے کے مراکز کا آغاز 6سال پہلے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)کی جانب سے کیاگیا تھا، جن کے ذریعہ تقریبا 5.5کروڑ افراد کو کھانا فراہم کیاگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک ایسے وقت جب تلنگانہ کورونا سے لڑائی لڑرہا ہے، ان مراکز کے ذریعہ 65 لاکھ سے زائد افراد کو مفت معیاری کھانا فراہم کیاگیا جو کسی بھی ریاست کا اب تک کا بڑا پروگرام ہے۔

انہوں نے ان مراکز کو چلانے والے اکشئے پاترا فاونڈیشن کے اسٹاف کو مبارکباد پیش کی۔راو کی جانب سے پوسٹ کردہ ویڈیو میں کہا گیا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر کئی افراد اپنے ذریعہ معاش سے محروم ہوگئے ہیں اور ان کے پاس کھانے کے لئے کھانا بھی نہیں ہے۔

ویڈیو میں وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے حالیہ ریمارکس کا بھی حوالہ دیاگیا جس میں انہوں نے واضح کیا تھا کہ ریاست میں لاک ڈاون کے دوران کوئی بھی بھوکا نہ رہنے پائے۔

اس ویڈیو میں کہا گیا کہ اناپورنا کھانا ہائی ٹیک کچن میں تیار کیاجاتا ہے اور حفظان صحت کے ساتھ ساتھ اس کے ذائقہ کو ترجیح دی جاتی ہے۔بڑھتی طلب کے پیش نظر جی ایچ ایم سی کے حدود میں عارضی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔جی ایچ ایم سی کنٹرول روم کا اسٹاف ضرورت مند شہریوں کی مدد کے لئے بے تکان کام کررہا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.