ETV Bharat / state

TS Inter Admissions تلنگانہ میں انٹر میں داخلے پندرہ مئی سے شروع ہوں گے

author img

By

Published : May 13, 2023, 5:16 PM IST

ریاست تلنگانہ میں انٹر کلاسز کے داخلے 15 مئی سے شروع ہوں گے۔ اس ضمن میں تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے تمام تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔

TS Inter Admissions
TS Inter Admissions

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے جمعہ کے روز انٹرمیڈیٹ داخلہ کے شیڈول کے متعلق مطلع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست میں داخلہ کا عمل 15 مئی سے شروع ہوگا، کلاسز کا آغاز یکم جون سے ہوگا اور داخلے 30 جون تک مکمل کیے جائیں گے۔ داخلہ کی تصدیق اصل ایس ایس سی پاس سرٹیفکیٹ اور اسکول حکام کے ذریعہ جاری کردہ ٹرانسفر سرٹیفکیٹ جمع کرانے کے بعد کی جائے گی۔
اس سلسلہ میں تمام جونیئر کالجوں کے پرنسپلوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ انٹرنیٹ مارکس میمو کی بنیاد پر عارضی داخلے کریں۔ داخلہ کی تصدیق اصل ایس ایس سی پاس سرٹیفکیٹ اور اسکول حکام کے ذریعہ جاری کردہ ٹرانسفر سرٹیفکیٹ جمع کرانے کے بعد کی جائے گی۔ داخلوں کی مدت کے دوران، انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ تعلیمی سال 2023-24 کے لیے بورڈ کی جانب سے منظور شدہ سیکشنز کی تعداد اور ہر سیکشن میں بھری ہوئی اور خالی سیٹوں کی تعداد نمایاں طور پر ظاہر کریں۔ کالجوں سے کہا گیا ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر معلومات کو اپ ڈیٹ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہی تلنگانہ اسٹیٹ انٹرمیڈیٹ کے نتائج جاری کیے گئے تھے۔ ریاست کی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے سال اول اور دوم کے نتائج نامپلی میں واقع انٹرمیڈیٹ بورڈ کے آفس میں جاری کیے تھے۔ اس سال پندرہ مارچ سے پانچ اپریل تک ریاست میں منعقدہ انٹر امتحانات میں جملہ 9.47 لاکھ اسٹوڈنٹس نے شرکت کی تھی۔ اول سال کے امتحان میں 4,33,082 طلباء نے شرکت کی تھی جن میں سے 2,72,208 کامیاب قرار دیے گئے تھے۔ سال اول کا نتیجہ 62.85 فیصد رہا تھا۔ سال دوم میں 3,80,920 طلبا؍ نے امتحان تحریر کیا تھا، جن میں سے 2,56,241 طلباء کامیاب قرار دیے گئے تھے۔ سال دوم کا نتیجہ 67.27 فیصد رہا تھا۔ نتیجہ جاری ہونے کے ایک ماہ بعد طلباء کی مارک شیٹ ان کے اسکولس میں پہنچنے کا تیقن دیا گیا تھا۔ جہاں سے طلباء اپنی مارک شیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.