پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سیاسی ماحول سرگرم ہے اور امیدوار کی مہم چلانے کے لیے اسٹار کمپینر ضلع کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں آج ممبر پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی نے پلوامہ اسمبلی حلقہ کے پارٹی امیدوار محمد خلیل بند کی مہم کے لیے ضلع پلوامہ کا دورہ کیا۔
انتخابی مہم کے دوران آغا سید روح اللہ مہدی نے کارکنوں اور مقامی لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ جموں و کشمیر کی ماضی کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے وہ نیشنل کانفرنس کے امیدوار کے حق میں ووٹ دیں۔ انہوں نے پی ڈی پی اور دیگر جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ جموں و کشمیر میں بی جے پی کے لیے کام کر رہے ہیں اور جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال کے ذمہ دار ہیں۔
ممبر پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی الیکشن وقت کی ضرورت ہے، تاکہ جموں و کشمیر کی ایک مضبوط اور جرات مندانہ آواز ان طاقتوں کا مقابلہ کر سکے جو جموں و کشمیر کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: جموں و کشمیر میں پی ایم مودی کی اگلے ہفتے سے انتخابی ریلی کا آغاز
انہوں نے مزید کہا کہ دیگر جماعتوں کے امیدوار اور آزاد امیدوار جو اسمبلی الیکشن لڑ رہے ہیں نیشنل کانفرنس کے خلاف الیکشن لڑ رہے ہیں اور ان کا جواب جموں و کشمیر کے عوام جمہوری طریقے سے پارٹی کے امیدواروں کی حمایت میں اپنا ووٹ دیں۔