حیدرآباد:اردو مسکن، خلوت میں منعقدہ وزنری ڈگری کالج کے گریجویشن ڈے تقریب کو خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ محمد محمود علی نے ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذہبِ اسلام میں تعلیم کی بہت بڑی اہمیت ہے۔قران ِ مجید کی پہلی آیت، تعلیم کے متعلق " اقراء باسمِ ربِّک اللذی خلق " نازل ہوئی۔تعلیم کے متعلق کئی احادیث مبارکہ موجود ہیں۔علم کا حاصل کرنا ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے،Telangana Home Minister Mohammad Mehmood Ali On Graduation Day In Visionary Degree College
انہوں نے کہاکہ علم حاصل کرنے کے لئے اگر ملکِ چین بھی جانا پڑے تو جاؤ۔ علم حاصل کرو ماں کی گود سے قبر کے گڑھے تک۔جنگِ بدر کے بعد حضور محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے قیدیوں کے سامنے شرط رکھی کہ دس، دس انصار کے بچوں کو تعلیم سکھاؤ تو تمہیں آزاد کردیا جائے گا۔ اس بات سے تعلیم کی اہمیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:WhatsApp Services Down ملک بھر میں واٹس ایپ سروس ڈاؤن
تلنگانہ کے وزیرداخلہ محمد محمود علی نے وزنری ڈگری کالج کے گریجویشن ڈے کو خطاب کرتے کہاکہ تعلیم کے بغیر ترقی یافتہ دوڑ میں خود کو برقرار رکھنا بہت مشکل ہے۔ ہمیں تعلیم کی بدولت ہی ملک و ملت کا نام روشن کرنا ہوگا اوراس کے لئے ہمیں کڑی محنت کرنے کی ضرورت ہے.Telangana Home Minister Mohammad Mehmood Ali On Graduation Day In Visionary Degree College