ETV Bharat / state

200 years urdu journalism: 'اردو کے تحفظ و بقا میں صحافیوں کا کردار ناقابل فراموش' - سو سالہ جشن اردو صحافت کی تقریبات میں محمد محمود علی شریک

اردو زبان کے تحفظ اور اور بقا میں صحافیوں کا کردار غیر معمولی ہے۔ ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ ان خیالات کا اظہار تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی Telangana Home Minister Mohammed Mahmood Ali نے اردو صحافیوں کے لیے اردو مسکن، خلوت میں منعقدہ دو روزہ تربیتی ورکشاپ میں کیا۔ 200 Years Of Urdu Journalism

telangana-home-minister-attended-200-years-urdu-journalism-program
'اردو کے تحفظ و بقا میں اردو صحافیوں کا رول ناقابل فراموش'
author img

By

Published : Jul 4, 2022, 8:45 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن کے بینر تلے دو سو سالہ جشن اردو صحافت کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا جہاں اردو صحافیوں کے لیے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا اردو مسکن ہال حیدرآباد میں شاندار انعقاد عمل میں آیا جہاں صحافیوں کی کثیر تعداد نے ورکشاپ میں شرکت کرتے ہوئے استفادہ کیا۔

ویڈیو

تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی Telangana Home Minister Mohammed Mahmood Ali نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'اردو زبان کے تحفظ اور بقا میں اردو صحافیوں کا رول غیر معمولی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اردو صحافت ابتدا سے ہی اہم رول ادا کر رہی ہے۔ جام جہاں نما، اودھ اخبار، اودھ پنچ اخبار، دہلی اردو اخبار، تہذیب الاخلاق، زمیندار، الہلال اور البلاغ کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا'۔

انہوں نے کہا کہ صحافت کو جمہویت میں چوتھے ستون کا درجہ حاصل ہے۔ انہوں نےکہا کہ تلنگانہ سے نکلنے والے اردو اخبارات، ملک بھر کے دیگر اردو اخبارات میں کافی مشہور ہیں، جو اشاعت اور قارئین کی تعداد میں سب سے آگے ہیں۔ وزیر اعلیٰ جناب کلوا کنتلا چندر شیکھر راؤ کی متحرک قیادت والی تلنگانہ حکومت نے اردو زبان کی بقا اور ترقی کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ خود کے سی آر اردو کے دلدادہ ہیں۔ وہ اپنی ہر تقریر میں اردو کے بہترین الفاظ ا اور اشعار کا ستعمال کرتے ہیں۔'

محمد محمود علی نے کہا کہ 'حکومت تلنگانہ نے اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ عطا کیا ہے اور اس پر عمل پیرا بھی ہے۔ ملک بھر میں پہلی مرتبہ 66 اردو آفیسروں کا تقرر عمل میں لاتے ہوئے انہیں تمام وزراء، اسمبلی، کونسل، ڈی جی پی اور تمام ڈسٹرکٹ کلکٹروں کے دفاتر پر متعین کیا گیا۔ اردو افسران اردو درخواستوں کو اپنے اعلیٰ عہدیداروں کے علم میں لاتے ہوئے درخواست گزاروں کو اردو ہی میں جواب دے رہے ہیں جس سے اردو داں حضرات کے کئی مسائل حل ہورہے ہیں۔'

وزیر داخلہ نے میڈیا نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صحافی حضرات، طلباء میں بیداری پیدا کریں کہ وہ اپنے بچوں کو ایسے اسکولوں میں داخلہ دلوائیں جہاں اردو زبان کی تعلیم و تدریس کا انتظام ہو۔ علاوہ ازیں گھروں میں بھی بچوں کو اردو زبان کی تعلیم کا اہتمام کریں۔ وزیر داخلہ نے اپنی تقریر میں حکومت تلنگانہ کی شروع کردہ ریسیڈینشیل اسکول و کالج (ٹمریس) کا ذکر تے ہوئے کہا کہ تمام اسکولوں میں ادو اور عربی کی تعلیم کا انتظام کیا گیا ہے۔'

وزیرداخلہ نے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے۔ صحافی ایک ذمہ دار شخص ہوتا ہے، جو سماج کی حقیقت کو منظر عام پر لاتاہے۔ انہوں نے صحافیوں کو مشورہ دیا کہ دو روزہ تربیتی ورکشاپ سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے انہیں روزمرہ کی زندگی میں استعمال کریں۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا اکیڈمی کے چیئرمن سے مشاورت کے بعد صحافیوں کے مسائل حل کیے جائیں گے۔ اجلاس میں سینئر صحافیوں کو تہنیت پیش کی گئی جبکہ مرحوم صحافی محمد قیصر کی بیوہ کو میڈیا اکیڈمی کی جانب سے ایک لاکھ روپے کا چیک، پانچ ماہ تک ماہانہ ایک ہزار روپے اور دونوں بیٹوں کی دسویں جماعت تک تعلیم کے لیے ماہانہ ایک ہزار روپے دینے کا اعلان بھی کیا گیا۔'

اجلاس کی صدارت میڈیا اکیڈمی کے چیرمن الم نارائنا نے کی جبکہ مہمانان اعزازی کے طور پر رکن قانون ساز کونسل سید امین الحسن جعفری، رکن پارلمنٹ ممتاز احمد خاں، کارپوریٹرز مصطفیٰ علی مظفر،محمد غوث، تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس کے صدر ماروتی ساغر، تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کے صدر ایم اے ماجد، الیکٹرانک میڈیا اسوسئیشن کے صدر محمد اسمعیل، میڈیا اکیڈمی سکریٹری وینکٹیشور راؤ، اور دیگر شریک تھے۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.