حیدرآباد:ریاست تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی نے کہا کہ بی آر ایس پارٹی ایک عوامی پارٹی ہے جس میں تمام مذاہب کے لوگوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے کام کیا جاتا ہے۔پچھلے ساڑھے آٹھ سالوں میں ریاست تلنگانہ نے جو ترقی حاصل کی ہے اس کی مثال ملک بھر میں کہیں نہیں ملتی۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی تمام ریاستوں میں پائی جانے والی سبھی اسکیمات ،حکومت تلنگانہ میں پائی جاتی ہیں۔ان تمام پر عمل بھی کیا جارہا ہے۔یہ کارنامہ صرف اور صرف حکومت تلنگانہ کا ہے۔وزیر اعلیٰ کلوا کنٹلا چندرا شیکھر راؤ متعدد خوبیوں کے مالک ہیں۔ وہ اپنی سیکولرازم کے لئے ملک بھر میں معروف ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ تشکیل تلنگانہ سے ریاست ہر روز ترقی کی طرف گامزن ہے۔پچھلے ساڑھےآٹھ سالوں میں ریاست تلنگانہ نے غیر معمولی ترقی حاصل کی ہے۔اس کی مثال ملک بھر میں کہیں نہیں ملتی ہے۔تلنگانہ کےسوا کسی اور ریاست میں سنگل ویمن کے لئے وظائف نہیں دئے جاتے ۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ چند افراد گجرات ماڈل کا ڈھنڈورا پیٹتے پھر رہے ہیں جس کی کوئی حقیقیت نہیں ہے۔گجرات کے لوگ ملازمت، بجلی ، پانی اور دیگرمسائل سے دو چار ہیں۔وہاں کے لوگ خطِ غربت سے نیچے والی زندگی بسر کررہے ہیں۔اگر ملک بھر میں کوئی ریاست ماڈل ہے تو وہ صرف اور صرف تلنگانہ ریاست ہے۔کیونکہ ریاست تلنگانہ کو پچھلےساڑھے آٹھ سالوں سے مجموعی طور پرغیر معمولی ترقی حاصل ہورہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Foxconn Huge Investments in Telangana تلنگانہ میں فاکسکون کی سرمایہ کاری سے روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پیدا ہوں گے
انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے سی آر نہ صرف تلنگانہ عوام کے دلدادہ ہیں بلکہ دیگر ریاستوں کی عوام میں بھی کافی مقبول ہیں۔ملک بھر کے عوام کی نظریں کے سی آر پر مرکوز ہے کہ وہ قومی سیاست میں وزیر اعظم کے طور پر ذمہ داری سنبھالیں تاکہ ملک کو تلنگانہ کی طرح کامیابی کی منزلیں طئے کرائیں۔. اس موقع پر سابق کارپوریٹر مترا کرشنا، کالیرو وینکٹیش اور دیگرموجود تھے۔