ETV Bharat / state

تلنگانہ ہائی کورٹ: وقف اراضی پر تعمیرات روکنے کی ہدایت

وقف بورڈ کی جانب سے دائر کردہ درخواستوں کی سماعت کے بعد چیف جسٹس راگھویندر سنگھ چوہان نے اوقافی اراضی کا جوں کا توں موقف برقرار رکھنے کی ہدایت دی۔ فریقین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ عدالت کے قطعی فیصلہ تک کوئی تعمیری کام انجام نہ دیں۔

تلنگانہ ہائیکورٹ: وقف اراضی پر تعمیرات روکنے کی ہدایت

author img

By

Published : Dec 12, 2020, 11:30 AM IST

تلنگانہ ہائی کورٹ نے گٹلہ بیگم پیٹ کی اوقافی اراضی پر غیر مجاز تعمیرات کو روکنے کی ہدایت دیتے ہوئے حکم التواء جاری کیا ہے۔

وقف بورڈ کی جانب سے دائر کردہ درخواستوں کی سماعت کے بعد چیف جسٹس راگھویندر سنگھ چوہان نے اوقافی اراضی کا جوں کا توں موقف برقرار رکھنے کی ہدایت دی۔ فریقین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عدالت کے قطعی فیصلہ تک کوئی تعمیری کام انجام نہ دیں۔

گٹلہ بیگم پیٹ کی اراضی کے تحفظ کے لئے صدرنشین وقف بورڈ محمد سلیم نے خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قابضین کے خلاف مقدمات درج کرائے تھے۔ عدالت میں مقدمہ زیر دوران ہونے کے بعد بعض قابضین تعمیری کاموں میں مصروف تھے جس پر وقف بورڈ نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا۔ اس مقدمہ میں سینیئر ایڈوکیٹ کی خدمات حاصل کی گئیں۔

محمد سلیم نے کہا کہ گٹلہ بیگم پیٹ کی قیمتی اراضی پر غیر سماجی عناصر قبضے کی کوشش کر رہے ہیں۔ قبضوں کی برخواستگی کے سلسلہ میں وقف بورڈ نے کئی مرتبہ پولیس اور ریونیو حکام کی مدد سے انہدامی کارروائی انجام دی۔ انھوں نے کہا کہ ہائی کورٹ کے ذریعہ وقف اراضی کا ہر ممکن تحفظ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن کو روکنے کیلئے حکومت تلنگانہ نے احکامات جاری کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ کے سی آر کی امت شاہ سے ملاقات

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.